
مقتدی خود کو مسبوق سمجھ کرنماز ادا کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: جو مقتدی امام کے ساتھ شروع نماز سے شامل ہو،ایسا مقتدی جب امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں ہو تو امام کے ساتھ سلام پھیرنے کے وقت وہ بھول جائے اور اپنے آپ کو مسبوق سمجھتے ہوئے ، بقیہ رکعت پڑھنے کھڑا ہوجائے اور اس اضافی رکعت کا سجدہ بھی کرلے،پھر اسے یاد آئے کہ وہ تو مسبوق نہیں تھا،ا س نے تمام رکعتیں امام کے ساتھ ہی پڑھی تھیں۔ اب ایسی صورت میں وہ شخص کیا کرے؟کیا سجدہ سہو کرلینے سے اس کی نماز درست ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ نیز اس صورت میں مقتدی کے امام کے ساتھ سلام نہ پھیرنے کی وجہ سے اس کی نماز میں کچھ فرق پڑے گا یا نہیں؟
شاپنگ بیگ ، مٹھائی کے ڈبوں پر زکوٰۃ کا حکم
جواب: وقت تجارت کی نیت نہ کرے ۔‘‘(بدائع الصنائع، کتاب الزکاۃ، جلد 2، صفحہ 95، مطبوعہ کوئٹہ) محیط برہانی میں ہے: ’’ولو ان نخاساً يشترى دواباً ويبيعها،...
جس نے پہلے حج نہ کیا ہو ، اسے حجِ بدل کے لیے بھیجنا کیسا ؟ نیز حجِ بدل والا نیت کیا کرے گا ؟
جواب: نمازاور روزہ۔ مالی اور بدنی کا مجموعہ: جیسے حج۔پہلی قسم میں اختیاری اور اضطراری دونوں حالتوں میں (اپنی طرف سے دوسرے کو)نائب بنانا صحیح ہے،اور دوسری قس...
مسجد کے چندے سے کمیٹی ڈالنے کا حکم
جواب: وقت جائز ہے جبکہ اس کی حاجت ہو، جیسے وقف کی مرمت یا زمین وقف میں کاشت کے لیے بیج خریدنا، تو اس صورت میں دو شرطوں کے ساتھ جائز ہے۔ شرطِ اول یہ ہے کہ ا...
حضور علیہ الصلاۃ و السلام کا ایک منافق کی نماز جنازہ پڑھانا
سوال: کسی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی منافق کی نماز جنازہ پڑھائی؟ کیا یہ درست ہے؟
سونے کے بسکٹ کے بدلے سونے کا زیور خریدناکیسا؟
جواب: وقت نہیں دیا جاتا ، بلکہ بعد میں دیا جاتا ہے، تو یہ ادھار سودا ناجائز و حرام اور سود ہو گا ، لہٰذا ادھار کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ تنبیہ : یہاں ایک...
جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔
جمعہ کی نمازمکروہ تحریمی ہوتوکیاحکم ہے ؟
سوال: جمعہ کی نماز اگر واجب الاعادہ ہو، تو امام و مقتدی جماعت کے ساتھ دو رکعت کا اعادہ کر سکتے ہیں؟
درود پاک لکھنے کی فضیلت پر ایک حدیث پاک کی وضاحت
سوال: درودپاک کے متعلق ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ :’’جو شخص کسی کتاب میں میرا نام لکھتے وقت دُرود بھی لکھے،تو فرشتے اس وقت تک لکھنے والےکے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں،جب تک میرا نام اس کتاب میں رہےگا۔‘‘ زیدکاکہناہے کہ یہ روایت موضوع یعنی گھڑی ہوئی ہے ،تواس پررہنمائی فرمائیے کہ کیاواقعی یہ روایت گھڑی ہوئی ہے ؟
مقیم نے عشا کی نماز قصر پڑھی، تراویح و وتر کے بعد مقیم ہونا یاد آیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک شخص جو کہ مسافر تھا اس نے مقیم ہو نے کے بعدغلطی سے عشا کے فرض دو رکعت پڑھ لیے، تراویح اور وتر کی نماز بھی ادا کر لی، رات کو کافی دیر سے یاد آیا کہ میں،تو مقیم ہو چکا ہوں ، اس لیے صرف فرض دوبارہ پڑھ لیے ، اب سوال یہ ہے کہ تراویح اور وتر کا بھی اعادہ کرنا ہو گا یا نہیں ؟