
شادی میں دولہا کا غیر محرم عورتوں کے ساتھ تصویر کھنچوانا
سوال: ہمارے یہاں شادی کے موقع پر غیر عورتوں کا دولہا کے ساتھ تصاویر کھنچوانا عام ہے، بلکہ بڑے شوق سے کھنچواتی ہیں۔ اب ایک شخص چاہتا ہے کہ وہ اس سے بچے مگر یہ بڑا مشکل ہے۔ منع کرے تو رشتہ دار ناراض ہوتے ہیں۔ اور اگر کسی طرح منع کر بھی دے تو سسرال والے کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں آنے پر تو ہمارے رشتہ داروں کے ساتھ تصاویر کھنچوانی پڑیں گی۔ اور کیمرہ مین بھی مرد ہوتے ہیں۔ تو اس صورت حال میں کتنی رعایت مل سکتی ہے؟ اپنی محرم کے ساتھ، دیگر گھر والوں کے ساتھ، محلے کی عورتوں کے ساتھ، سسرال والوں کے ساتھ۔ ان میں سے جہاں تک رعایت مل سکے، بتائیے۔ رہنمائی فرمائیں۔