
مقتدی درود شریف پڑھ رہا ہو اور امام سلام پھیر دے تو کیا کرے؟
سوال: زید امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو اور قعدہ اخیرہ میں زید درود شریف پڑھ رہا ہو کہ امام صاحب سلام پھیر دیں، تو اب زید درود شریف مکمل کر کے سلام پھیرے یا مکمل کئے بغیر امام کے ساتھ سلام پھیر دے؟
زخم پرمسح کرنے والے امام کے پیچھے نماز
سوال: اگر کسی امام صاحب کے اعضائے وضو پہ زخم ہو،جس پرپٹی وغیرہ بندھی ہواوروہ اس پر مسح کر کے نماز پڑھاتے ہوں، تو کیا ان کے پیچھے مکمل وضوکرنے والے کی نماز درست ہو گی؟
اکیلے نماز پڑھنے والے نے تروایح کے امام سے آیتِ سجدہ سنی تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص دورانِ تراویح اپنی فرض نماز ادا کر رہا ہو یا سنتیں ادا کر رہا ہو، اسی دوران تراویح پڑھانے والے امام صاحب نے آیتِ سجدہ پڑھی جو الگ نماز پڑھنے والے نے بھی سنی، تو کیا اس پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا؟
مقتدی امام کے پیچھے ثنا کے ساتھ تعوذ و تسمیہ پڑھےگا یا نہیں؟
سوال: کیا مقتدی کو امام کے پیچھے صرف ثنا پڑھنی چاہئے یا اس کے ساتھ تعوذ وتسمیہ بھی پڑھنی ہوگی؟
وضو کرنے والے کی مسح کرنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
سوال: امام صاحب کا ایکسیڈنٹ ہوا، ایک ہاتھ پر پلستر ہوا ہے، وہ وضو کرتے ہوئے اُس پر مسح کرتے ہیں۔ کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں، جو ایک ہاتھ پر مسح کرتا ہو؟
ظہرکی نمازمیں بھولے سے ایک آیت بلندآوازسے پڑھنا
سوال: نمازِ ظہر کی پہلی رکعت میں امام صاحب نے سورت فاتحہ کی پہلی آیت بلند آواز سے پڑھ لی، پھر یاد آیا ، تو وہیں سے آگے آہستہ آواز سے پڑھنے لگے، تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گیا؟
سجدہ یا رکوع میں جاتے وقت پائجامہ چڑھانا
سوال: سجدہ یا رکوع میں جاتے وقت پائجامہ دونوں ہاتھوں سے کھینچ کر جانا کیسا ؟ اور اگر کوئی امام صاحب ایسا کرتے ہوں ،تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ؟
امام مسجد کا میت کو غسل دینا کیسا ؟
سوال: امام مسجد کسی میت کو غسل دے سکتا ہے اور اگر دے ، تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟
خطبے کے دوران موذن کاچل کراگلی صف میں آنا
سوال: ہماری مسجد میں جمعہ والے دن مؤذن کچھ پیچھے جا کر اذانِ ثانی دیتا ہے، جب اذان ختم ہوتی ہے، تو امام صاحب فوراً خطبہ شروع کر دیتے ہیں، جبکہ مؤذن خطبہ کے دوران پیچھے سے چل کر پہلی صف میں آتے ہیں اور پھر بیٹھ کر خطبہ سنتے ہیں، تو کیا خطبہ کے دوران چلنا جائز ہے؟
مسبوق کا امام کے ساتھ سلام پھیرنے کی مختلف صورتیں
سوال: امام صاحب کچھ رکعتیں پڑھا چکے تھے اور کوئی آ کر جماعت میں شامل ہوا، لیکن جب امام نے آخری سلام پھیرا ، تو اس مقتدی نے بھی سلام پھیر دیا، پھر اسے یاد آیا کہ میری تو رکعتیں باقی ہیں، تو اس صورت میں اگر وہ سجدہ سہو کرے گا، تو اس کی نماز ہو جائے گی؟