
کیا 90 سالہ بوڑھی عورت پر بھی وفات کی عدت ہوگی؟
سوال: اگر90سالہ بوڑھی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے تو کیا اس پر بھی عدتِ وفات لازم ہوگی؟ یا عدت کا حکم فقط جوان عورت کے لیے ہے؟
سوال: طلاق کی عدت کتنی ہوتی ہے،بتادیں۔
سوال: ایک اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے، وہ عدت میں ہے، توکیاوہ رمضان میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے ؟
دورانِ عدت عورت کا ختم میں شرکت کرنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہرکاانتقال ہوچکاہے اورمیں عدت میں ہوں ۔ مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لیے ان کے والد کے گھرختم کااہتمام کیاجاتاہے،کیونکہ گھروسیع ہے ،جس میں مہمان آسانی سے آسکتے ہیں ،توکیامیں دورانِ عدت ختم میں شرکت کے لیے اپنے شوہرکے گھرسے باہرنکل کردوسری گلی میں سسرکے گھر جاسکتی ہوں؟
شوہر کے دو گھر ہوں تو بیوی کس گھر میں عدت گزارے گی ؟
سوال: ایک شخص کے دو گھر ہیں، ایک میں وہ خود رہتا ہو اور دوسرے میں عورت اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہو تو مرد کے فوت ہونے کے بعد عورت کس گھر میں عدت گزارے گی؟
والدین، بیوی بچوں وغیرہ ( غیراللہ ) کی قسم کھانے کا حکم؟
سوال: آج کل کچھ لوگ کئی معاملات میں اس طرح کی قسم کھاتے ہیں کہ مجھے اپنے دودھ پیتے بچے کی قسم،اپنے فوت شدہ والدین کی قسم ،بیوی کی قسم ،شوہر کی قسم وغیرہ ۔اس طرح قسم کھانے کا حکم اور کفارہ کیا ہے؟اگر یوں کہا جائے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،تو اس بارے میں میرے چند سوالات ہیں: (1)قرآن پاک میں پارہ 30،سور ہ الشمس کی ابتدئی آیات﴿ وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىہَا وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغْشٰىہَا وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىہَا وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىہَا وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا﴾میں اللہ تبارک و تعالی نے خود سورج، چاند،دن ،رات،آسمان ،زمین اور جان کی قسم ارشاد فرمائی ہےاوراس کے علاوہ بھی قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر مختلف چیزوں کی قسم کا ذکر موجود ہے۔تو یہاں غیرِ خدا کی قسم کیسے جائز ہوئی؟ (2)اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کرتا ہے،مثلاً اسے یوں کہتا ہے کہ’’اگر تو نے فلاں کام کیا،تو تجھے طلاق ‘‘تو اسے بھی قسم ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے ،یعنی یوں کہا جاتا ہےکہ فلاں شخص نے طلاق کی قسم کھائی ہوئی ہے،حالانکہ طلاق کی قسم بھی غیرِ خدا ہی کی قسم ہے۔اگروالدین اور اولادوغیرہ کی قسم ناجائز ہے،تو پھرطلاق کی قسم کے بارے میں کیا جواب ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کس جانور کی قربانی افضل ہے؟
عدتِ وفات میں سفید کے علاوہ کپڑے پہننے اور کنگھی کرنے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں رائج ہے کہ عورت عدت وفات میں صرف سفید کپڑے پہنتی ہے، کیاواقعی عورت کے لیے صرف سفید کپڑے پہننے کا حکم ہے ؟نیز عدت میں کنگھی کرنا ، جائز ہے یا نہیں ؟
شوہر کے دو مکان ہوں تو عورت وفات کی عدت کہاں گزارے ؟
سوال: اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہوا ان کے دو گھر ہیں، ایک شہر میں اور ایک گاؤں میں(دونوں کے درمیان شرعی سفر نہیں ہے) ،شوہر اپنی فیملی(بیوی ، بچوں) کے ساتھ شہر والے گھر میں مقیم تھے ۔لیکن کسی کام سے صرف شوہر گاؤں گئے اوروہیں وفات و تدفین ہوئی، زوجہ کو اطلاع شہر والے گھر میں ملی ،سوال یہ ہے کہ ان کی زوجہ عدت کون سے گھر میں گزاریں گی؟
عورت کا دورانِ عدت قریبی رشتے دار کے جنازے میں جانا
سوال: اگر کوئی عورت عدت میں ہو اور اس کے قریبی رشتے دار جیسے بہن بھائی وغیرہ کا انتقال ہو جائے تو کیا وہ عورت وہاں جا سکتی ہے اور کیا رات بھی رک سکتی ہے ؟