
کیا فاسق معلن نمازِ جنازہ پڑھا سکتا ہے؟
سوال: کیا کوئی فاسق معلن شخص مثلاً جو داڑھی ایک مشت سے کم کراتا ہو یا نماز نہ پڑھتا ہو ، اپنے ولی یا غیر ولی کی نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟
زکوٰۃ کی رقم، جنازہ گاہ کی تعمیر میں خرچ کر نا
سوال: کیا زکوة کی رقم کو جنازہ گاہ کی تعمیر میں خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
نمازِ جنازہ میں دیوار سے دیکھ کر دعا پڑھ لی تو
سوال: اگر کوئی شخص نماز جنازہ میں سامنے دیوار پر لکھی ہوئی جنازے کی دعا دیکھ کر پڑھ لے، تو کیا حکم ہے؟
نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد بھولے سے سلام پھیرنے کا حکم
سوال: نماز جنازہ کی تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیرا اورفورا یاد آنے پر چوتھی تکبیر کہہ کر سلام پھیر دیا تو نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے؟ ہم نے اپنے اساتذہ سے یہ سنا ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِجنازہ ادا نہیں کی گئی بلکہ صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنہم سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کی زیارت کرتے اور دُرود پاک پڑھتے ہوئے نکلتے جاتے تھے براہِ کرام شرعی رہنمائی فرمائیں ۔ سائل:ابولریان محمد مشتاق حسین قادری( امام مرکزی جامع مسجد محمدیہ حنفیہ غوثیہ انوار شریف ضلع وتحصیل مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر )
زندہ پیدا ہونے والے بچے کو بغیر غسل و نماز جنازہ کے دفن کردیا تو حکم؟
سوال: اگر کوئی بچہ زندہ پیدا ہوا ،پھر فورا ً ہی فوت ہو گیا اور لوگوں نے غسل اور جنازہ کے بغیر ہی دفنا دیا،تو اب کیا حکم ہوگا؟
حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، اگر ہوئی تھی تو کس نے پڑھائی؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ غائبانہ نمازجنازہ پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟ سائل:زبیر احمد ( راولپنڈی)
خودکشی کرنے والے کی نمازِ جنازہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا خودکشی (Suicide) کرنے والے کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی؟