
ناسمجھ بچے کو مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں لے کرجانا
جواب: حج یا عمرہ کیلئے جانا چا رہے ہوں تو وہ بچے کو اپنے ساتھ سفر پر تولے جائیں ،لیکن مسجدین کریمین میں اُسے ہرگز نہ لائیں، بلکہ یہ طریقہ اختیار کرلیں ک...
احرام باندھتے وقت احرام کی نیت کی عمرہ کی نیت نہیں کی
جواب: حج یا عمرے کا احرام باندھ لے۔ احرام شروع ہو جانے کے لیے احرام کی نیت کے ساتھ تلبیہ کہنا یا ایسا ذکر کرنا، جس میں اللہ پاک کی تعظیم ہو (مثلاً سبحٰن الل...
کیا بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جاسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت پر حج فرض ہے اور اس کے ساتھ حج پر جانے کے لیے اس کے محارم میں سے اس کے والد اور بھائی بھی موجود ہیں لیکن اس کا شوہر اس کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دیتا، تو کیا یہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے والد اور بھائی کے ساتھ حج پر جاسکتی ہے؟ اگر جائے تو کیا اس معاملے میں شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے گنہگار بھی ہوگی؟
شادی کی وجہ سے حج میں تاخیرکرنا کیسا ہے ؟
سوال: میں اسپین سے بات کر رہا ہوں یہاں کی کرنسی کے مطابق سات سےآٹھ ہزار یورو کا حج ہوتا ہے ، میں نے اتنی رقم والدین کو دی تو انھوں نے کہا کہ تم ابھی حج نہ کرو جب تمھاری شادی ہوئی تو بیوی کو بھی ساتھ لے جانا ، اب میری شادی ہو چکی ہے مگر ایسی نوبت آ گئی ہے کہ شاید طلاق ہو جائے ، پوچھنا یہ ہے کہ حج والی رقم والدین اپنے پاس رکھیں یا پھر دوبارہ جب میری شادی ہو تو میں حج کے لیے جاؤں یا ابھی مجھے حج کرنا ہو گا ؟
جواب: حج، عورتوں کی عدتیں، رضاعت ، بلوغت وغیرہ بھی انہی پر مبنی ہیں ۔ نیز قمری سال عرف و استعمال کے اعتبار سے بھی مسلمانوں کی علامت سمجھی جاتی ہے ، اس لیے ...
جس شخص کا ایک ہاتھ نہ ہو تو کیا وہ احرام میں لاسٹک استعمال کر سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایسا معذور شخص جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو اور وہ حج یا عمرے کے لئے جائے، تو اسے احرام میں لاسٹک لگوانے کی اجازت ہے؟ کیونکہ اِس کے بغیر اُسے سخت آزمائش ہوگی، ایک تو ابتداءً احرام باندھنے میں مشکل ہوگی، پھر حالت احرام میں قضائے حاجت کے لئے جائے گا تو دوبارہ سے احرام باندھنے میں الگ مسئلہ ہوگا، نیز حج و عمرہ کے مشاغل اوروضو کے دوران احرام کےکھل جانے کا بھی اندیشہ رہےگا، لہذا اس کے متعلق شرعی رہنمائی فرمادیں۔ واضح رہے کہ شخصِ مذکور غیر شادی شدہ ہے،اس کی بیوی نہیں جو احرام کے معاملات میں اس کی مدد کرسکے۔
پاسپورٹ نہ بن رہا ہو تو حج کے متعلق حکم
سوال: کسی کے پاس حج پر جانے کے لئے رقم موجود ہو، مگر اس کا پاسپورٹ نہ بن پا رہا ہو تو کیا حکم ہوگا؟
انشورنس سے ملنے والی رقم سے حج کرنا
سوال: لائف انشورنس سے ملنے والی زائد رقم سے حج کر سکتے ہیں یا نہیں؟اگر حج کر لیا، تو کیافرض ساقط ہو جائے گا یا دوبارہ کرنا فرض ہوگا؟
طواف قدوم کا حکم اور حیض کی وجہ سے یہ طواف نہ کیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا حج قران اور حج افراد کرنے والے کیلئے طواف قدوم کرنا ضروری ہے؟ اگر کوئی عورت حج افراد کی نیت سے مکہ مکرمہ جائے اور شرعی عذر(یعنی حیض ) کی وجہ سے طواف قدوم نہ کر سکے اور حج کیلئے روانہ ہوجائے تو کیا وہ گنہگار ہوگی؟اور کیا طواف قدوم نہ کرنے کے سبب اس پر کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟