logo logo
AI Search

Jis Par Hajj Farz Ho Woh Mazoor Ho Jaye To kiya Usay Hajj Badal Karwana Zarori Hai ?

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے بڑے بھائی پر حج فرض تھا پھر ان کا گاڑی میں حادثہ ہوا جس کی بناء پر وہ جسمانی طور پر معذور ہوگئے ہیں اب وہ حج پر بھی نہیں جاسکتے کیونکہ اب وہ چلنے پھرنے سے معذور ہیں تو کیا ان پر کسی کو حج بدل کروانا لازم ہے یا نہیں؟

سائل: فیض احمد (رنچھوڑ لائن، کراچی)

جواب

پوچھی گئی صورت میں جبکہ وہ خود حج نہیں کرسکتے تو پھر کسی اور کو حج بدل کے لئے بھیجنا لازمی ہے، کیونکہ جس شخص پر تندرستی کی حالت میں حج فرض ہوا، اور پھر کسی وجہ سے وہ معذور یا اپاہج وغیرہ ایسا ہوگیا کہ خود حج نہیں کر سکتا تو اب اس فریضے کی ادائیگی کے لئے حج بدل کروانا لازمی ہوجاتا ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
مصدق: مفتی محمد قاسم عطاری
فتویٰ نمبر: Aqs-992
تاریخ اجراء: 15 جمادی الثانی 1438ھ / 15 مارچ 2017ء