logo logo
AI Search

عمرے کے طواف و سعی کے بعد شوہر کا حلق یا تقصیر کرنا

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عورت کا عمرے کے طواف و سعی کے بعد اپنے شوہر کا حلق یا تقصیر کرنا کیسا؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت جو عمرہ کے طواف وسعی سے فارغ ہوچکی، ابھی تقصیر نہیں کی وہ اپنے شوہر کے احرام سے نکلنے کے وقت (یعنی اس کے عمرہ کے طواف وسعی سے فارغ ہونے کے بعد) کیا اس کا حلق یا تقصیر کرسکتی ہے؟

جواب

جی ہاں! کرسکتی ہے کہ جب احرام سے باہر ہونے کا وقت آگیا، تو اب مُحرم اپنا یا دوسرے کا سر مونڈ سکتا ہے، اگرچہ یہ دوسرا بھی مُحرم ہو اور اسکا احرام سے باہر ہونے کا وقت آگیا ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مفتی ابو الحسن محمد ہاشم خان عطاری
فتویٰ نمبر: Book-202