logo logo
AI Search

دمام سے مدینہ جاتے ہوئے احرام باندھنے کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا دمام سے مدینہ جاتے ہوئے احرام باندھنا لازم ہے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ایک شخص دمام میں رہتا ہے اور وہ کسی کام کے لیے مدینے شریف حاضری دینا چاہتا ہے اور وہیں سے واپس اپنے شہر آنا چاہتا ہے، اس نے مکہ شریف نہیں جانا، تو کیا وہ بغیر احرام کے مدینہ شریف جا سکتا ہے؟

جواب

مدینہ شریف حرمِ مکہ بلکہ میقات سے بھی باہر ہے، یونہی دمام بھی میقات سے باہر ہے اور احرام تب لازم ہوتا ہے جبکہ میقات کے باہر سے کوئی شخص حرمِ مکہ جا رہا ہو لیکن جب حرم شریف نہیں جانا، تو احرام کی ضرورت نہیں اور مدینے شریف حاضر ہونے والے پر یہ بھی واجب نہیں کہ وہ مکہ پاک بھی جائے۔ لہٰذا بغیر احرام کے مدینے شریف جا سکتا ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-2600

تاریخ اجراء:25 جمادی الاولٰی 1447ھ/17 نومبر 2025ء