
مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2027
تاریخ اجراء:08جمادی الاولٰی1446ھ/11نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عمرے میں مردوں یا عورتوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ایسی چپل پہنیں جس سے پاؤں کے انگوٹھے ظاہر ہوں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
حالت احرام میں پاؤں میں ایسا جوتا یا موزہ وغیرہ پہننا جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی یااس کے اوپروالا حصہ کسی بھی جہت سے چھپ جائے ،تویہ مرد کے حق میں ممنوع ہوتا ہےجبکہ عورت کے لئے اس میں کوئی حرج نہیں،لہٰذا مرداگر ایسے جوتے یا موزے استعمال کرے جس سے پاؤں کی ابھری ہوئی ہڈی نہ چھپے لیکن انگوٹھے چھپ جائیں، تواس کا پہننا جائز ہےاور اس سے کوئی دم یا صدقہ وغیرہ بھی لازم نہیں ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم