
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
اگلی رکعت میں چند آیات آگے سے تلاوت کرنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص نےفجر کی پہلی رکعت میں ، دوسرے پارے کی ابتداء ”سَیَقُوْلُ السُّفَهَآءُ مِنَ النَّاسِ“ سے قراءت شروع کی اورچھ آیتیں پڑھ کررکعت مکمل کرلی ، پھر ان چھ آیتوں کےبعدمتصلاًپانچ آیتیں بلاضرورت چھوڑ کر ، دوسری رکعت میں” یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ“سے قراءت شروع کی ، اورپانچ آیتیں پڑھ کر نماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح قراءت کرنےسےاس شخص کی نماز میں کسی قسم کی کراہت تونہیں آئی ؟
فرضوں کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملائی تو کیا چوتھی میں بھی ملانا ضروری ہے؟
سوال: فرائض کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ اور سورت بھی ملا لی تو کیا چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھ سکتا ہے؟
جن نمازوں میں قیام ضروری ہے کیا ان کی قضا میں بھی قیام ضروری ہے ؟
جواب: رکعتین؛لان القضا ء یحکی الاداء،الا لضرورۃ‘‘ترجمہ:فوت ہونے والی نماز کی قضا اُسی صفت پر پڑھنا لازم ہے جس صفت پر وہ نماز فوت ہوئی،لہٰذا مسافر اقامت میں...
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: جن رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے، اگر ان میں سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں چلے گئے، تو یاد آنے پر واپس لوٹنے کا حکم ہوتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ (1)یہ واپس لوٹنا کس درجے کا حکم ہے ؟ اگر یاد آنے کے باوجود واپس نہیں لوٹتے، تو کیا سجدہ سہو کافی ہو جائے گا؟ (2) رکوع فرض اور سورت ملانا واجب ہے ، تو یہاں فرض سے واجب کی طرف لوٹنے کا کیوں حکم ہے ؟
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
جواب: رکعت نماز ادا کرنا ،جائز نہیں ہے ،بلکہ ان اوقات میں یہ نماز ادا ہی نہیں ہوگی ،یہاں تک کہ اگر کسی نے ان اوقات میں یہ نماز پڑھی ،تو وہ گنہگار ہوگا اور ...
اگر مسبوق نے امام کے پیچھے ثنا پڑھ لی تو کیا امام کے سلام کے بعد دوبارہ پڑھے گا؟
سوال: ایک شخص جماعت کے ساتھ عصر کی نماز پڑھنے گیا ،اوراس کی ایک رکعت نکل چکی تھی ، وہ امام صاحب کے ساتھ دوسری رکعت کے قیام میں شامل ہوگیا،اور اس کے بعد اس نے ثنا(سبحنک اللھم )پڑھ لیا ، اب جب وہ امام صاحب کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ ایک رکعت پڑھنے کھڑا ہوگا،تو کیا اس کی ابتدا میں بھی ثنا پڑھے گا یا نہیں؟
سنتیں اور نوافل پڑھتے ہوئے حیض آجائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: رکعتی ہوں اور درمیان میں حیض آجائے، تو پاک ہونے کے بعد دو رکعتیں ادا کرنا لازم ہوں گی، ہاں اگر کسی نے دورکعت کے بعد قعدہ نہ کیا اوریوں تیسری یا چوتھ...
قصر اور پوری نماز پڑھنے میں کون سے وقت کا اعتبار ہے ؟
سوال: میرا گھر سرگودھا ہے۔ مجھے کاروباری سلسلے کی وجہ سے لاہور جانا پڑتا ہے، کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ میں جب لاہور کے لیے سرگودھا سے نکلتا ہوں، تونکلتے نکلتے عشاء کا وقت شروع ہو چکا ہوتا ہے، کئی مرتبہ میں نماز پڑھے بغیر لاہور روانہ ہو جاتا ہوں اور وہاں جاکر نماز ادا کرتا ہوں۔ اس نماز کے متعلق مجھے تشویش ہے کہ میں یہ نماز دو رکعت ادا کروں گا یا مکمل، کیونکہ جب نماز کا وقت شروع ہوا تھا، تو میں مقیم تھا ، پھر میں مسافر ہوگیا، کیونکہ وہاں جا کر مجھےصرف دو تین دن ہی رہنا ہوتا ہے۔ برائےکرم شریعت اسلامیہ کی روشنی میں میری رہنمائی کی جائے کہ میں عشاء مکمل پڑھوں گا یا قصر؟سرگودھا سے لاہور کا فاصلہ ڈیڑھ سو کلو میٹر سے زائد ہے۔
امام کو غلط لقمہ دینے والے مقتدی کی نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب جب تیسری رکعت مکمل کر کے چوتھی کے لیے کھڑے ہو رہے تھے، تو ایک مقتدی نے اس تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر لقمہ دیا۔ لیکن امام صاحب نے لقمہ نہیں لیا۔ بلکہ چوتھی کے لیے کھڑے ہو گئے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟