
عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
سوال: آج تک ہم نے یہی سنا اور پڑھا ہے کہ عورت کے لیے سونے کا زیور پہننا جائز ہے،لیکن ایک حدیث نظر سے گزری ،جس میں یہ لکھا تھا کہ" گلے میں سونے کا ہار پہننے والی عورت کو آگ کا ہار پہنایا جائے گااور سونے کی بالی پہننے والی عورت کو آگ کی بالی پہنائی جائےگی"تو کیا عورت کے لیے گلے اور کان میں سونے کا زیور پہننا منع ہے؟
عورت کے لیے ٹخنے چھپانے کا کیا حکم ہے ؟
سوال: عورت کیلئے نماز اور بیرون نماز میں ٹخنےچھپانے کا کیا حکم ہے ؟
اسٹام لکھنے والے اکٹھی تین طلاق کا اسٹام لکھ سکتے ہیں؟
جواب: عورت کوماہواری کی حالت میں طلاق دیناگناہ ہے، تاکہ شوہرطُہرمیں طلاق دے،بلکہ جس طہرمیں وطی کرچکاہے ،اس میں بھی طلاق دینے کی اجازت نہیں ،لہٰذاایسے طُہرمی...
میاں، بیوی میں سے ایک نماز میں ہو تو دوسرے کا اسے بوسہ دینا
جواب: عورت کی نماز ٹوٹ جاتی ہے ،اور اگر شوہر نماز پڑھ رہا ہو اور اس حالت میں بیوی شوہرکا بوسہ لے لے ،تو اگر مرد کو شہوت نہ ہو تو اس کی نماز نہیں ٹوٹتی ،یہ...
تکبیر تحریمہ ،قراءت اور تلبیہ غیرِ عربی میں پڑھنا
سوال: (1)اگر کوئی شخص تکبیرِ تحریمہ اور قراءت سے عاجِز ہو، تو کیا عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں تکبیرِ تحریمہ یا قراءت کرنے سے نماز درست ہو جائے گی؟ (2)کیا قراءت اور تکبیر تحریمہ کے علاوہ دیگر اذکار ِ نماز کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھ سکتے ہیں، خواہ عجز ہو یا نہ ہو ؟ (3)کیا ”تلبیہ“ کو عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں پڑھا جا سکتا ہے؟
سوال: کسی شخص نے نمازِ ظہر یہ سمجھ کر شروع کی کہ ابھی وقت باقی ہے، لیکن نماز پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ وقت تو ختم ہوچکا تھا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں جو نمازِ ظہر ادا کی گئی، کیا وہ نماز ادا ہوگئی؟ یا پھر اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں سائل: ابو فیضان
امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
سوال: کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ جب طوافِ عمرہ یا نفلی طواف کے لیے مطاف شریف میں جاتےہیں ،تو اس وقت زوال کا مکروہ وقت چل رہا ہوتا ہے ،تو وہ اسی وقت لا علمی میں طواف بھی کرلیتے ہیں اور بعد کے دو نفل بھی پڑھ لیتے ہیں ،اس طرح مکروہ اوقات میں طواف کرلینا اور بعد کے نوافل پڑھنا کیسا ؟اگر کسی نے پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟یہ بھی بتادیں کہ اگر کسی نے فجر و عصر کے وقت میں طواف کیا، تو کیا ان اوقات میں یہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟
کیا عورت کسی مرد کی طرف سے حجِ بدل کر سکتی ہے ؟
سوال: عورت کسی مرد کا حجِ بدل کر سکتی ہے یا عورت عورت کا ہی حجِ بدل کر سکتی ہے؟
امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟