
سودی قرض لینے والے کو قرض اتارنے کے لئے قرض دینے کا حکم
سوال: ایک شخص نے بینک میں سونا رکھ کرایک سال کے لئے پانچ لاکھ روپے قرض لیا اور بینک نے شرط یہ رکھی کہ ایک سال کے اندر چھ لاکھ روپے واپس کرنے ہیں، اگر ایک سال تک چھ لاکھ نہ دئیے، تو سونا ضبط کر لیا جائے گا، اب سال پورا ہونے والا ہے، لیکن اس شخص کے پاس رقم کا انتظام نہیں ہورہا ہے، اب وہ اپنے کسی دوست سے ادھار لے کر بینک کی پیمنٹ ادا کررہا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ جو دوست اس کو ادھار رقم دے رہا ہے کیا وہ بھی گناہ گار ہوگا؟
سوال: کاروبار کے لیے سرکاری بینک سے سودی قرض لینا کیسا ہے ، جبکہ کاروبار میں اتنا قرض سرکاری بینک ہی سے ممکن ہے اور ہمارے یہاں کے بینک سود پر قرض دیتے ہیں ۔ اور بڑی رقم یا کاروباری قرض لینے پر تقریبا 25 سے 30 فیصد معاف کر دیتا ہے ؟
امانت رکھنے والے کے انتقال کے بعد قرض دینے کی وکالت کا حکم؟
جواب: کسی ایک کا بھی انتقال ہوجائے تو وکالت ختم ہوجاتی ہے اور ملکیت اصل مالک سے اُس کے ورثاء کی طرف منتقل ہوجاتی ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں آپ کابالغ ورثاء...
قرض کے بدلے کرائے کے مکان میں رہائش دینا سود ہے یا نہیں؟
جواب: کسی بھی قسم کی مشروط منفعت حاصل کرنابھی سودہے۔لہٰذا پوچھی گئی صورت کا حکم یہی ہے کہ زید اور بکر مذکورہ سودی معاہدہ نہ کریں۔ سود کی حرمت کے بارے میں ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمیں اپنی مسجد پر سیکنڈ فلور بنانے کی حاجت تھی اس لئے اس کی تعمیر شروع کروادی مگر ابھی دیواریں بھی پوری نہیں ہوئی اورمسجد کا فنڈ ختم ہو گیا ہے اوروقف کی کوئی ایسی شی بھی نہیں جسے کرایہ پر دے کر ضرورت پوری کی جا سکے کیا ایسی صورت میں ہم کسی شخص سے مسجد کے لیے قرض لے سکتے ہیں پھر جیسے جیسے چندہ آتا جائے گا قسط وار قرض کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ سائل:سید احسان(لاہور)
چوری کے مال سے کاروبار کیا تو حاصل ہونے والے نفع کا حکم
جواب: کسی صورت نہ اصل مالک کی معلومات ہوسکے اورنہ اس کے ورثہ کی، تو اس مال کو بغیر ثواب کی نیّت کے شرعی فقیرکودینا ضروری ہے، ایسے مال کو کاروبار، خریدوفروخت...
کیا قرض حسنہ واپس کرنا ضروری ہے؟
جواب: کسی غرض دنیاوی کے ہوتا ہے، بلکہ محض اخروی اجر اور اللہ تعالی کی رضا کی خاطر اور شیطان کی مخالفت میں ہوتا ہے لہذا اسے قرض حسن ارشاد فرمایا گیا اور اس پ...
قرض والی رقم کی زکوۃ کس پرلازم ہے؟
سوال: قرض پرزکوٰۃ دینی ہوتی ہے ،تو جو رقم قرض میں دی ہوئی ہے اس کی زکوٰۃ ،قرض دینے والے پر لازم ہے یا لینے والے پر؟
گھر بنانے کے لیے رکھی رقم اور پلاٹ کی وجہ سے حج فرض ہوگا؟
جواب: کسی شرعی عذر کے حج میں تاخیر کرنے اور حج کے علاوہ کسی کام میں وہ رقم خرچ کرنے کے سبب گنہگار بھی ہوں گے۔ ہاں البتہ اگر آپ گورنمنٹ کی طرف سے فارم جمع ہ...
قسط وقت پر ادا نہ کرنے کی وجہ سے دکان واپس لینا یا قسطوں کے ساتھ کرایہ لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دکانوں کی خریدو فروخت میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مثلا :ً زید نےکسی کو موبائل مارکیٹ یا دوسری کسی مارکیٹ میں اپنی دکان70 لاکھ روپے میں بیچ دی اور یہ طے پایا کہ خریدار اس رقم کی ادائیگی 6 ماہ میں کرے گا ،اس طرح دکان خریدنے والے کو وہ دکان دے دی جاتی ہے اور وہ اس میں اپنا کام کرنا شروع کردیتا ہے یا آگے کسی کو کرایہ پر دے دیتا ہے اور ہر ماہ زید کو دکان کی قیمت کی ادائیگی بھی کرتا رہتا ہے ،اگر خریدار وقت پر مقررہ رقم کی ادائیگی کردے تو ٹھیک ،ورنہ اگر وہ مقررہ وقت میں رقم مکمل ادا نہ کرے،تو زید اس سے یہ معاہدہ کرتا ہے کہ میں آپ کو مزید تین ماہ کی مہلت دے رہا ہوں ،لیکن اس میں یہ شرط ہوگی کہ اس دوران مجھے اس دکان کا رائج کرایہ دیتے رہنا ، اب یہ کرایہ بھی ایسی مارکیٹوں میں کوئی معمولی نہیں ہوتا ،بلکہ 50 ہزار سے لاکھ بلکہ اچھی لوکیشن پر اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے،چنانچہ وہ خریدار بقیہ قسطوں کی ادائیگی کے ساتھ ان تین مہینوں کا کرایہ بھی دیتا ہے،کیونکہ اگر وہ کرایہ والے معاہدہ پر راضی نہ ہو تو دکان اس سے واپس لے لی جاتی ہے اور خریدار نے قسطوں میں جتنی رقم ادا کی ہوتی ہے ،اس میں سے چند فیصد کٹوتی کرکے اس کو دے دی جاتی ہے یا پھر اس کو کہا جاتا ہے کہ آپ نے ان گزشتہ مہینوں میں اس دکان کو کرائے پر دے کر جتنا بھی کرایہ حاصل کیا ہے اگر وہ سب ہمیں دے دو ،تو آپ کو اد ا شدہ قسطوں کی رقم مکمل واپس کردی جائے گی ۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا قسطیں وقت پر ادا نہ کرنے کے سبب خریدار سے دکان کو واپس لینا اور اس کی ادا شدہ رقم بھی پوری واپس نہ کرنا یا اس کا حاصل شدہ کرایہ اس سے لے لینا شرعاً جائز ہے ؟اسی طرح مزید مہلت دینے کی صورت میں قسطوں کے ساتھ ساتھ کرایہ لینا کیسا ؟