
اجتماعی قربانی والوں کا مسجد میں گوشت بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام ہوتاہے اور اجتماعی قربانی کرنے والے مسجد کے صحن میں جو کہ عین ِ مسجد ہے ، وہاں پر گوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا صحن آلودہ ہوجاتا ہے اور نمازیوں کوتکلیف ہوتی ہے ۔ مسجد کے صحن میں گوشت بنانا شرعی طور پرکیسا ہے ؟عین ِمسجد کے صحن میں بغیر کچھ بچھائے ماربل پرگوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا فرش آلودہ ہوجاتا ہے۔اس بارے میں جو حکم شرعی ہو بیان فرمائیں ۔
گاؤں کی آبادی شہر سے مل جائے، تو مسافر کے لیے شہر میں نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کوئی شخص شہر کے ساتھ موجود ایک گاؤں میں رہتا ہو اور اس گاؤں کی آبادی شہر کی آبادی سے بالکل مل گئی ہو، مکانات وغیرہ سب مل گئے ہوں اور وہ شخص شرعی سفر پر جائے، پھر واپسی میں اپنے گاؤں میں جانے سے پہلے اس شہر میں داخل ہو اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے ،تو وہ وہاں مکمل نماز پڑھے گا یا قصر پڑھے گا؟
اِضطبِاع کی حالت میں نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ طواف میں اِضْطبِاع کیا پھر طواف کے بعد اسی حالت میں نماز پڑھ لی تو کیا نماز ہوگئی؟ سائل: محمد مقصود (کراچی)
شلوار کے ساتھ شرٹ پہن کر نماز پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نماز میں شلوار کے ساتھ شرٹ پہنی ہو تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟ سائل:قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ
جس کا قریبی مسجد میں جمعہ رہ جائے ، تو اب دُور کی مسجد میں جائے یا ظہر پڑھے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر جمعہ کی نماز محلے کی تمام مساجد میں ہوجائے اورشہر میں ہی ایک ، دو جگہ پر جمعہ ملنا ممکن ہو ،مگر کوئی شخص ایسی صورت میں ظہر کی نماز ہی ادا کرلے تو کیا یہ ظہر کی نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟ سائل:عمیررضا (لائنزایریا ،کراچی)
عصرکی نماز میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم
سوال: اگرکوئی شخص عصرکی نماز پڑھ رہا ہو اوراس نماز میں جان بوجھ کر سورۃ یٰسین کی تلاوت بلند آواز سےکرے تاکہ دوسرے لوگ جو وہاں موجود ہیں وہ بھی سنیں،تو ایسا کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ طہارت اورنماز کے معاملے میں شرعی معذور کون ہوتا ہے اور اس کے کیا احکام ہیں؟
امام دو رکعت والی نماز میں قعدہ کئے بغیر کھڑا ہوگیا، تو لقمہ کا حکم
سوال: دو رکعت والی نماز میں اگر امام قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا بھول گیا اور پورا کھڑا ہوگیا اور مقتدی نے لقمہ دیا تو کیا حکم ہوگا ؟
مقتدی نےتشہد پڑھنے کے بعدامام سے پہلے سلام پھیر دیا تو نماز ہو گئ یا نہیں ؟
سوال: اگر کسی نمازی(جس کی کوئی رکعت فوت نہیں ہوئی ) نے تشہد پڑھنے کے بعدبلا عذرِ شرعی امام صاحب سے پہلے سلام پھیر دیا ،تو کیا حکم ہے؟کیا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
سوال: ہمارے ہاں عورتوں کو لہنگا پہننا اور لہنگا پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟