
سادگی کسے کہتے ہیں؟ سادگی سے متعلق اسلامی تعلیمات کیا ہیں ؟
سوال: سادگی کی شرعی اعتبار سے کیا تعریف ہے؟کھانے پینے،پہننے،مکان، گاڑی، سامان، وغیرہ جملہ اُمور میں سادگی کی تفصیل کیا ہے؟ نیز کیا ہر حال میں سادگی ہی سنت ہے یا اس کے علاوہ بھی سنت ہے،مثلاً: عید کے موقع پر اچھے کپڑے پہننا یا وُفود کی آمد پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بہت مہنگا لباس پہننا سادگی کی تعریف میں آئے گا یا یہ کہا جائے گا کہ ایسے مواقع پر سادگی کے علاوہ دوسرا طریقہ سنت ہے؟ شرعی رہنمائی کر دیجیے۔
جس شخص پر پیشاب کے بعد استبراء لازم ہو، اس کا امام بننا
سوال: اگر کسی شخص پر پیشاب کرنے کے بعد استبرا ء لازم ہو اور اس کے قطرے چلنے سے یا لیٹنے سے، بیٹھنے سے یا قطرے زائل کرنے کے جو بھی طریقے ہیں،ان میں سے کسی بھی طریقے قطرے بالکل زائل ہو جائیں اور اب اس کو یقین ہوجائے کہ کوئی قطرہ نہیں آئے گا تو کیا وہ امامت کروا سکتا ہے؟
نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ تفصیلی فتوی
سوال: کیا نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا احادیث سے ثابت ہے ؟ اگر ثابت ہے، تو ہم کیوں نہیں پڑھتے ؟ تطبیق کیا ہے؟ برائے مہربانی دلائل کے ساتھ جواب عطا فرما دیجیے ۔
کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک لائف انشورنس لینا چاہتا ہوں۔ میری صورت حال یہ ہے کہ میری عمر 60سال ہے اور میں نے مورگیج پر گھر لیا ہوا ہے ، جس کا میں نےتقریباً 2 لاکھ50ہزارپاؤنڈ دینا ہے اور میں فی الحال اتنا قرض ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے مرنے کے بعد میری بیوی ادا کر سکے گی اور اگر یوں ہی میں فوت ہوگیا ، تو بینک والے میرا گھرفروخت کر دیں گے ، ہاں اگر ان کے قرض سے زیادہ کا گھر بکتا ہےتو اضافی رقم وہ ہمیں واپس کر دیں گے یا ہمیں خود وہ گھر بیچ کر رقم ادا کرنا ہوگی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں میرے بعد میرے گھر والے اس گھر میں نہیں رہ سکیں گے اور اگر اس مورگیج پر میں لائف انشورنس کروا لوں تو بچت ہو سکتی ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ یہ انشورنس غیر مسلم کمپنی سے ہوگی اور ان کی پالیسی پلان15 سال کا ہے یعنی 15 سال کی پالیسی لینے میں مجھے ہر ماہ 100 پاؤنڈ جمع کروانے ہوں گے یعنی 15 سالوں کے 18 ہزار پاؤنڈ۔ پھر اگر میں 15 سالوں میں فوت ہوگیا تو کمپنی میرے مورگیج کی ساری رقم بینک کو ادا کرے گی اور اگر میں اتنے عرصے میں فوت نہ ہوا تو یہ انشورنس کمپنی مجھے کچھ بھی نہیں دے گی۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اس کے بعد پھر اگلے 15 سال کی پالیسی دوبارہ لے لوں ۔اور یوں ہر 15 سال کے بعد پالیسی لے سکتا ہوں۔اس ساری صورت حال کے پیش نظر آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں یہ پالیسی لے سکتا ہوں یا نہیں ؟
جیسا کھانا شوہر خود کھائے، کیا ویسا ہی بیوی کو کھلانا واجب ہے؟
سوال: کیا شریعت اسلامیہ کی روشنی میں شوہر اس بات کا پابند ہے کہ جو کچھ وہ خود کھائے، پیے یا پہنے، اسی طرح کا کھانا پینا اپنی بیوی کو بھی مہیا کرے؟
ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
کیا حضرت خضر علیہ السلام آب حیات پینے کی وجہ سے زندہ ہیں ؟
جواب: روزے رکھیں گے لیکن میں نہیں رکھ سکوں گا۔ نماز پڑھنے والے میرے بعد بھی نماز پڑھیں گے لیکن میں نہیں پڑھ سکوں گا۔ تو آپ سے کہا گیا کہ اے الیاس! میں اس وق...
جواب: روزے کی قضاکرنا فرض ہے۔ مسافر شرعی کو سفر کی حالت میں روزہ ترک کرنے کی رخصت ہے، چنانچہ مراقی الفلاح میں ہے ”و للمسافر۔۔۔ فلہ الفطر“ ترجمہ: مسافر ک...
بے نمازی والدین کی خدمت کر کے جنت میں جاسکتا ہے؟ دار الافتاء
جواب: روزے رکھنا وغیرہ اور جب گناہ کا معاملہ آئے تو فوراً ڈر جائے کہ کہیں اس کی وجہ سے جہنم کی آگ مقدر نہ بن جائے چاہے وہ ماں باپ کی نافرمانی ہو یا نماز ...