سرچ کریں

Displaying 1231 to 1240 out of 6896 results

1231

قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟

سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟

1231
1232

فرض پڑھنے کے بعد بھولے سے دوبارہ شروع کردیے اور یاد آنے پر نماز فوراً توڑدی، کیا اس صورت میں گناہ ہوگا؟

سوال: ہندہ نے تین رکعت مغرب کے فرض کی نیت باندھ لی پھر اسے یاد آیا کہ وہ فرض تو پڑھ چکی ہے ، اب تو اس نے سنتیں پڑھنی ہیں، لہذا اس نے یاد آتے ہی وہ نماز توڑدی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں ہندہ پر اس نماز کی قضا لازم ہوگی؟ کیا وہ نماز توڑنے پر گنہگار ہوگی؟

1232
1233

مکان بیچ کراُسی میں کرایہ پر رہنے کی شرط لگاناکیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک مکان خریدنا چاہتا ہوں مگر بیچنے والے کی طرف سے یہ شرط لگائی جا رہی ہے کہ دو سال تک وہ مکان میں کرائے دار کے طور پر رہے گا۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس شرط کے ساتھ میرا مکان خریدنا جائز ہے یا نہیں؟

1233
1235

دوائی کے طور پر اونٹ یا کسی جانور کا پیشاب پینا

سوال: دواکے طور پر اونٹ یا کسی اور جانور کا پیشاب پینا کیسا ہے ؟

1235
1236

فیکٹری میں بہت زیادہ شور والی جگہ پر نماز پڑھنا کیسا؟

سوال: میں لوم فیکٹری میں کام کرتا ہوں۔ نماز کے وقت وہیں سائیڈ پر ایک جگہ ہے، جہاں ملازم نماز پڑھ لیتے ہیں، مگر وہاں بہت زیادہ شور ہوتا ہے۔ کیا ایسی جگہ نماز پڑھنا درست ہے؟

1236
1237

کافرکے لیےاجرت پر انگور توڑنا

سوال: میں یہاں یورپ میں رہتا ہوں، میں کچھ دن تک ایک جزیرے پر جانے والاہوں وہاں پر گرمیوں میں زیادہ ترکام بیلوں سے انگور اتارنے کا ہوتاہے،ہمارا کام صرف انگور اتارنے کا ہوتا ہےاور ہمیں یہ معلوم ہوتاہےکہ اس کے بعد گورے اس انگور کوشراب بنانے کےلیے بھی استعمال کرتےہیں ۔ہمارا یہ انگور اتارنے کا کام کرنا کیسا ہے؟ انگور اتارنے کےبعد گورے جو اس انگور سے شراب بناتےہیں اس سے ہماری اجرت پر فرق تو نہیں پڑےگا ۔گرمیوں میں اس جزیرے پر زیادہ تر یہی کام ہوتاہے۔

1237
1238

گھروں میں اُگنے والی سبزیوں پر عشر کا حکم ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اپنے گھر میں گھریلو استعمال کے لیے کچھ سبزی اگاتا ہوں ، مجھ پر اس کا عشر لازم ہو گا یا نہیں ؟

1238
1239

ادھار کی مدت بڑھانے پر اضافی رقم لینا کھلا سود ہے۔

سوال: زید نے ایک گاڑی پندرہ ہزار روپے ماہانہ قسط پر آٹھ لاکھ میں خریدی مگر کچھ ہی مہینوں کے بعد زید نے بائع ( بیچنے والے ) سے یہ درخواست کی کہ میرے لیے پندرہ ہزار ماہانہ ادا کرنا دشوار ہے۔ اگر تم ماہانہ قسط پندرہ ہزار کے بجائے دس ہزار کر دو تو میرے لیے ادائیگی آسان ہوجائے گی۔ اس سہولت پر میں آٹھ لاکھ کے بجائے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی ادا ئیگی کروں گا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ بائع کا اس پیشکش کو قبول کرنا جائز ہے ؟

1239
1240

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل کس نے دیا تھا؟

جواب: پر قربان ہوں ، آپ پاک صاف ہیں ، آپ زندگی میں بھی پاک تھے، وصال کے بعد بھی پاک رہے۔ (سنن ابن ماجه ،جلد 1،صفحہ 471،مطبوعہ دار احیاء الکتب العربیہ) ...

1240