
دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا، زبانی سے افضل ہے اور حالتِ جنابت میں قرآن پاک کو دیکھنا کیسا؟
سوال: مجھے دو مسئلوں سے متعلق شرعی رہنمائی درکار ہے: (1)جس مرد یا عورت پر غسل فرض ہو،کیا وہ بنیتِ ثواب قرآن پاک کی زیارت کرسکتا ہے؟ (2)مسئلہ بیان کیا جاتا ہےکہ دیکھ کر قرآن پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟نیز کیا ہر صورت میں ایسا ہی ہوگا؟
مقدمے کے زور پر دوسروں کا مال ناحق کھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی زمین دوآدمیوں بکروعمروکوفروخت کرکے قبضہ بھی دے دیا،قریب آبادی کے لوگ زیدکے گھرگئے اوراس سے کہاکہ ہماراراستہ آپ کی زمین میں سے آتاہے ،ہمارے ساتھ آپ کیاکریں گےاس پرزیدنے کہا:میں نے اپنی ساری زمین بکروعمروکوفروخت کردی ہے لہذاراستہ سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔اس پرلوگ بکروعمروکے پاس گئے اورراستے کےحوالے سے بات چیت کی توبکروعمرونے ایک مخصوص رقم بتاکرکہا:اتنی رقم دوتوراستہ بھی ملے گااورسکیم میں جتنی سہولیات ہیں :گیس،پانی ،بجلی وغیرہ وہ بھی آپ کوملے گی اس پرآبادی کے لوگوں نے وہ مخصوص رقم ان کودے دی لیکن کوئی سہولت نہیں ملی ۔اب ہماری گلیوں میں گیس پائپ لائن ڈل رہی تھی کہ زیدSTAYلے کرآگیا،ہماری گلیوں کی گیس پائپ لائن روک دی گئی ہے،اس پربستی کے چندلوگ زیدکے گھرگئے اوراس کے متعلق اس سے بازپرس کی توزیدنے کہاکہ بکروعمروکوآپ لوگوں نے اتنی رقم دی ہے 5لاکھ مجھے بھی دیں ،میں یہ رقم مسجدکے اوپرخرچ کروں گااوراپناSTAY واپس لے لوں گا۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکرکااس طرح 5لاکھ لیناجائزہے یانہیں؟ سائل :احمدعلی عطاری(سلامت پورہ،لاہور)
صدقہ کی رقم سے مچھلی خرید کر مدرسہ میں دینا
سوال: کیا صدقہ کی رقم سے مچھلی خرید کر مدرسے میں دے سکتے ہیں؟
امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
جواب: پر سجدہ سہو واجب نہ ہو اُس کا سلام حرمتِ نماز کو یقینی طور پر ختم کرنے والا ہوتا ہے ۔ جبکہ نماز کا پہلا سلام پھیرتے ہی امام نماز سے باہر ہوگیا تھا اور...
نماز میں سورہ فاتحہ کے بجائے دوسری سورت شروع کر دی، تو کیا حکم ہے ؟
جواب: پر مشتمل ہو اور صرف ایک کلمہ کی نہ ہو،) پڑھنے سے پہلے ہی یاد آجائے کہ سورہ فاتحہ نہیں پڑھی ، تو فورا ًسورہ فاتحہ شروع کردیں ، پھر سورت ملائیں اور اس ...
سیونگ اکاؤنٹ کے نفع کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید حصولِ رزقِ حلال کے لئے جائز کاروبار کرتا ہے، لیکن مختلف لوگ ناحق اس سے رقم کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور زید کو مجبوراً رقم دینا پڑتی ہے، جس کی وجہ سے زید کا یہ ذہن بنا کہ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا لیا جائے اور نفع میں ملنے والی رقم ایسے لوگوں کو دے کر جان چھڑا لی جائے، تو مذکورہ صورت میں کیا یہ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے؟ نیز نفع میں ملنے والی رقم کسی کارِخیر میں بِلا نیّتِ ثواب دینا جائز ہے؟
حج فرض ہونےکےباوجودتاخیرکرناکیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر پر حج فرض ہے، مگر وہ کچھ سال اس وجہ سے حج نہ کرے کہ مزید رقم جمع ہوجائے اور بیوی کو بھی ساتھ لے جائے گا، کیونکہ عموماً لوگ بھی کچھ اچھا نہیں سمجھتے کہ شوہر اکیلا حج کرے اور بیوی کو ساتھ نہ لے جائے، تو اس وجہ سے حج میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟
ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
عورت بخوشی حق مہر کی رقم معاف کردے، تو کیا اب اس رقم کا دوبارہ مطالبہ کرسکتی ہے؟
سوال: اگر کوئی عورت اپنی خوشی سے صراحتاً اپنے حق مہر کی رقم شوہر کو معاف کردے اور شوہر انکار بھی نہ کرے، تو اب بعد میں کسی بھی وجہ سے وہ دوبارہ شوہر سے حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟
جہری نماز میں بھولے سے آہستہ سورہ فاتحہ پڑھنا
جواب: پر کچھ حکم نہیں کہ جہری نمازوں میں تنہا نماز پڑھنے والے پر جہر کے ساتھ قراءت واجب ہی نہیں ،پھر سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد بھی اُسے اختیار ہے کہ چا...