
ردا فاطمہ کا مطلب اور ردا فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: ردا فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟
کن ناموں کے ساتھ عبد لگانا ضروری ہے؟
جواب: اسلامی ابوواصف محمد آصف عطاری...
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک مسجدکےہال میں صبح 8سے12بجے تک تیسری کلاس تک کے بچوں کے لیے اسکول کی کلاسیں قائم کی جاتی ہیں ۔جن میں پڑھانے والے تنخواہ پرپڑھاتے ہیں ۔اور بچے ناسمجھ ہوتے ہیں جومسجدمیں شوروغل کرتے ہیں ،ننگے پاوں لیڑین میں جاتے اورپھربغیردھوئے اسی طرح مسجدمیں آجاتے ہیں ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح مسجدمیں اسکول کی کلاسیں لگاناشرعاجائزہے یانہیں ؟ سائل :محمدسجاد(ساندہ لاہور)
کیا عورتیں مسجد میں جاکردینی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں؟
جواب: بچوں کوبھی مسجد میں لائیں گی اورایسے ناسمجھ بچے جن سے نجاست کاظن غالب ہوانہیں مسجدمیں لاناناجائزوحرام ہےاوراگرنجاست کااحتمال ہوتومکروہ ۔اسی طرح وہ بچے...
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
سوال: رمضان المبارک موسم گرما میں آرہا ہے، کیا سالانہ امتحانات کی وجہ سے طلبا کا رمضان کے فرض روزے قضا کرنا ، جائز ہے؟ نیز جو والدین بچوں کے اس فعل سے راضی ہوں یا خود روزے چھڑوائیں ، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
پہلی بیٹی آٹھ ماہ کی ہے،کیا اس وجہ سے حمل ضائع کرواسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں تین بچوں کا والد ہوں، میری چھوٹی بیٹی ابھی تقریباً آٹھ ماہ کی ہے، میری زوجہ کی طبیعت خراب ہوئی تو میں نے اس کا چیک اپ کرایا جس کی وجہ سے پتا چلا کہ اس کو دوبارہ حمل ٹھہر چکا ہے، ڈاکٹر نے اس حالت میں نئے بچے سے منع کیا ہے، کہ میری زوجہ کی صحت اس کی اجازت نہیں دیتی، اور نئے حمل کی وجہ سے دودھ خشک ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ہم نے ابھی بچی کو دودھ بھی پلانا ہے، اب آپ شریعت کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ ہم اس حمل کو ضائع کرا سکتے ہیں یا نہیں؟
نابالغ بچے کی خرید و فروخت کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عام طور پر نابالغ چھوٹے بچے دکانوں سے کھانے پینے کی چیزیں خریدتے ہیں تو کیا نابالغ بچوں کا یہ چیزیں خریدنا درست ہے؟
اگلی صف میں نابالغ کھڑا ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: بچوں کی صف مَردوں کی صف سے پیچھے بنانے کا حکم ہے تاہم اگر کوئی سمجھدار نابالغ ایک بچہ مَردوں کی صف میں کھڑا ہوجاتا ہے تو اس سے اس صف میں موجود یا اس ب...
چھوٹے بچے کو مسجد میں لانے اور صف میں ساتھ کھڑے کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ چھوٹے ناسمجھ بچوں کو مسجد میں لانا درست ہے یا نہیں؟ نیز ان کو لاکر اپنے ساتھ صف میں کھڑے کرنا کیسا ہے؟ کیا اس صورت میں صف قطع ہوگی یا نہیں؟ سائل:محمد طاہر برکاتی (فیڈرل بی ایریا،باب المدینہ کراچی)
ٹیوشن پڑھانے والے کو اس دن کا اجارہ لینا کیسا جس دن گھر والوں نے خود چھٹی کروائی ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف گھروں میں جاکر ٹیوشن پڑھاتا ہوں میرا ان کے ساتھ وقت طے ہے یعنی آدھا گھنٹہ اور بعض کے ساتھ ایک گھنٹہ ،کبھی میں ان کے گھر جاتا ہوں تو وہ پڑھانے سے منع کردیتے ہیں کہ آج مہمان آئے ہوئے ہیں یا بچے سو رہے ہیں یا ہم نے کہیں جانا ہے وغیرہ تو بچوں کو اس دن پڑھا نہیں پاتا ،لیکن مہینے کے آخر میں مجھے وہ اجرت پوری دے دیتے ہیں تو یہ پوری اجرت لینا جائز ہے یا نہیں ؟اور کبھی میں بھی چھٹی کرلیتا ہوں لیکن وہ کاٹتے نہیں ہے بلکہ پوری سیلری دے دیتے ہیں تو وہ لینا کیسا ہے ؟ سائل:قاری طفیل احمد(منظور کالونی، کراچی)