
نفلی طواف ادھورا چھوڑنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمرہ وغیرہ سے فارغ ہو کر بغیر احرام باندھے میں نے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے چار طواف کیے لیکن ہر مرتبہ ہر طواف کے صرف چار، چار پھیرے کیے،وقت کی کمی کی وجہ سے تین ،تین پھیرے چھوڑ دیئے اور اب پاکستان واپس آچکا ہوں۔اس صورت میں کیا حکم ہے؟کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ تو لازم نہیں؟
حج فرض نہ تھا پھر بھی کرلیا تو!
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ میں نے تقریباً24سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ حج کیا تھا، لیکن اس وقت میں صاحبِ استطاعت نہیں تھا۔ اب میری عمر32سال ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ صاحبِ استطاعت ہوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا اب مجھ پر دوبارہ سے حج کرنا فرض ہے؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ اس نے 24سا ل کی عمر میں جو حج کیا تھا، وہ مطلق حج کی نیت سے کیا تھا ،حج فرض یا نفل کی کوئی نیت نہیں تھی؟
حج فرض ہونےکےباوجودتاخیرکرناکیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر پر حج فرض ہے، مگر وہ کچھ سال اس وجہ سے حج نہ کرے کہ مزید رقم جمع ہوجائے اور بیوی کو بھی ساتھ لے جائے گا، کیونکہ عموماً لوگ بھی کچھ اچھا نہیں سمجھتے کہ شوہر اکیلا حج کرے اور بیوی کو ساتھ نہ لے جائے، تو اس وجہ سے حج میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے عمرہ کیا اور آخر میں سر کے چوتھائی حصہ سے کم چند بال پکڑ کر کاٹ دیے اور احرام اُتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن کر حرم سے باہر چلا گیا اور چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہنے رکھے اور اس کے علاوہ کوئی اور مُنافیِ احرام کام نہیں کیا پھر حرم سے باہر کسی نے مجھے بتایا کہ تمہاری تقصیر صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تم احرام سے باہر نہیں ہوئے تو اس وقت میں نے حرم سے باہر ہی حلق کروا دیا لیکن اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر اب کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ دینا لازم ہے یا نہیں؟
کیا خواتین اذان سے پہلے نماز ادا کر سکتی ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کا وقت شروع ہوچکا ہے لیکن ابھی اذان نہیں ہوئی تو کیا عورتیں اذان سے پہلے نماز ادا کرسکتی ہیں؟ یعنی ہم مدرسہ میں ہوں اور ظہر کی ابھی اذان نہیں ہوئی تو اسلامی بہنیں یا مدنی منّیاں نماز ادا کرسکتی ہیں؟
محمد رافِع نام رکھنا کیسا ہے؟ رافع کا معنی
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی بچّے کا نام محمد رافع رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
عورت کو نامحرم کا خون چڑھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی اسلامی بہن کو خون کی ضرورت ہو تو کیا نامحرم مرد کا خون انہیں چڑھایا جاسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارےمیں کہ بولی کی خریدوفروخت کرنا کیسا ہے ؟نیز بسااوقات بولی لگانے والے کاخود خریدنے کا ارادہ نہیں ہوتا اور وہ صرف ریٹ بڑھا کر دوسروں کو پھنسانے کے لیے بولی میں شامل رہتا ہے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ سائل:حسن رضا(صدرمارکیٹ ،کراچی)
اُدھار میں چیز نقد قیمت سے مہنگی بیچنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماراگاڑیوں کے پارٹس وغیرہ بیچنے کا کاروبار ہے ۔ بعض اوقات گاہک ادھار خریدنا چاہتا ہے ، تو جو چیز ہم نقد ہزار روپے میں بیچتے ہیں ، ادھار میں وہی چیز پندرہ سو روپے کی بیچ سکتے ہیں ؟ اس میں کسی قسم کا سود وغیرہ تو نہیں ہے ؟
کونسے ناموں کے شروع میں عبد لگانا ضروری ہوتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر کسی انسان کانام اسماءِ الٰہیہ ( اللہ تعالیٰ کے ناموں )میں سےرکھا جائے ،تو کن ناموں کے شروع میں لفظ عبد لگانا ضروری ہوتا ہے اور کن میں ضروری نہیں ہوتا ؟ سائل :محمد عمر (صدر ، کراچی )