
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
جواب: سجدہ سے پہلے پہلے یاد آجانے پر واپس قعدہ اخیرہ میں آجاتے، تو سجدہ سہو کرکے نماز درست ہوسکتی تھی،مگر چونکہ انہوں نے اُس پانچویں رکعت کا سجدہ بھی...
مقتدی امام کے پیچھے کچھ بھی نہ پڑھے تو نماز کا حکم
جواب: سجدہ سہولازم ہوتاہے اورنہ نمازواجب الاعادہ ہوتی ہے، ہاں جان بوجھ کربلاعذرسنت موکدہ کاترک کرنااساءت ہے، جبکہ جن کا پڑھنا واجب ہے مثلا قعدے میں تشہد کا ...
ایک ہی جگہ بیٹھے ہوئے آیتِ سجدہ کی تکرار کی تو کتنے سجدہ تلاوت کرنا ہوں گے؟
سوال: تلاوتِ قرآن کے دوران زید نے آیتِ سجدہ پڑھی جس میں اس سے کچھ غلطی ہوئی، جس پر زید نے وہیں بیٹھے بیٹھے دو سے تین بار اسی آیتِ سجدہ کو پڑھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کو ایک ہی مرتبہ سجدہ تلاوت کرنا ہوگا؟ یا جتنی بار اس نے آیتِ سجدہ پڑھی اتنے ہی سجدہ تلاوت اسے ادا کرنا ہوں گے؟
سوال: قعدے میں اگر التحیات کی جگہ بھول کر سورۃ الفاتحہ شروع کی اور اس میں صرف "الحمد" کہا تھاکہ یاد آگیا تو کیا صرف" الحمد" کہنے سے سجدہ سہو لازم ہو گا ؟
ریکارڈ شدہ آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیاریکارڈ ڈآواز میں آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے؟
مقتدی خود کو مسبوق سمجھ کرنماز ادا کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: جو مقتدی امام کے ساتھ شروع نماز سے شامل ہو،ایسا مقتدی جب امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں ہو تو امام کے ساتھ سلام پھیرنے کے وقت وہ بھول جائے اور اپنے آپ کو مسبوق سمجھتے ہوئے ، بقیہ رکعت پڑھنے کھڑا ہوجائے اور اس اضافی رکعت کا سجدہ بھی کرلے،پھر اسے یاد آئے کہ وہ تو مسبوق نہیں تھا،ا س نے تمام رکعتیں امام کے ساتھ ہی پڑھی تھیں۔ اب ایسی صورت میں وہ شخص کیا کرے؟کیا سجدہ سہو کرلینے سے اس کی نماز درست ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ نیز اس صورت میں مقتدی کے امام کے ساتھ سلام نہ پھیرنے کی وجہ سے اس کی نماز میں کچھ فرق پڑے گا یا نہیں؟
مسافر نے 15 دن ٹھہرنے کی نیت کی اور اچانک کام پڑ گیا تو اب کیا حکم ہے ؟
سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھےدو دن کے لئےقریبی شہرجو مدت سفر سے کم پر واقع ہے ، میں جانا پڑ گیا،تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟
سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں
سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟
قعدہ اولی میں بیٹھنا بھول جائے تو اس کی تین صورتیں ہیں
جواب: سجدہ سہو کر لے ،اگر واپس آئےگا تو گنہگار ہوگا بلکہ واپس لوٹ کر بیٹھ بھی گیا تو حکم ہےکہ فوراکھڑاہو جائے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ بیٹھنے کےقریب تھ...
نماز جمعہ میں مجمع زیادہ ہو تو سجدہ سہو کرنے کا حکم
سوال: یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ جمعہ وعیدین میں جبکہ مجمع زیادہ ہو تو سہو ہونے کی صورت میں سجدہ سہو ترک کرنے کا حکم ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں اگر سجدہ سہو کرلیا، تو کیا حکم ہے؟ نماز درست ہوگی یا نہیں؟