
مقتدی کے التحیات پڑھنے سے پہلے امام سلام پھیردے
سوال: اگر قعدہ اخیر ہ میں امام صاحب نے مقتدی سے پہلےالتحیات مکمل کرکے سلام پھیرلیا ،تو مقتدی کیاکرے، امام صاحب کے ساتھ سلام پھیردےیا اپنی التحیات پوری کرکے بعد میں سلام پھیردے؟
مقتدی خود کو مسبوق سمجھ کرنماز ادا کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: جو مقتدی امام کے ساتھ شروع نماز سے شامل ہو،ایسا مقتدی جب امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں ہو تو امام کے ساتھ سلام پھیرنے کے وقت وہ بھول جائے اور اپنے آپ کو مسبوق سمجھتے ہوئے ، بقیہ رکعت پڑھنے کھڑا ہوجائے اور اس اضافی رکعت کا سجدہ بھی کرلے،پھر اسے یاد آئے کہ وہ تو مسبوق نہیں تھا،ا س نے تمام رکعتیں امام کے ساتھ ہی پڑھی تھیں۔ اب ایسی صورت میں وہ شخص کیا کرے؟کیا سجدہ سہو کرلینے سے اس کی نماز درست ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ نیز اس صورت میں مقتدی کے امام کے ساتھ سلام نہ پھیرنے کی وجہ سے اس کی نماز میں کچھ فرق پڑے گا یا نہیں؟
پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم
جواب: سلام إمامه،وأما فيما قبلها من القعدات فحكمه السكوت كما لا يخفى.اهـ“ ترجمہ:( شارح کا قول: مقتدی پہلے قعدے میں امام سے پہلے تشہد پڑھ لے، تو بالاتفاق خام...
سلام پھیر کر اردو میں دعا کی یا عملِ کثیر کیا، پھر یاد آیا سجدۂ سہو کرنا تھا
سوال: نماز کا سلام پھیر دیا اوراتنی آواز میں کہ قریب بیٹھا بھی سن لیتا ،کہا: ”یااللہ پاک تیرا شکر ہے تیرا شکر، یااللہ پاک“پھر یاد آیا سجدہ سہو نہیں کیا تھا یا نماز کا سلام پھیر لینے کے بعد سامنے صوفے سےرومال لے کر ناک صاف کیا اور واپس وہیں رکھا ،پھر یاد آیا کہ سجدہ سہو کرنا تھا، اسی وقت سجدے میں چلے گئے ان صورتوں میں نماز ہو گئی یا نہیں؟
کسی کا سلام پہنچانا کب لازم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص کسی سے کہے کہ ”فلاں کو میرا سلام کہنا“ تو کیا یہ سلام پہنچانا،اس پر لازم ہوگا ؟
نا محرم عورت کے سلام کا جواب دینا
سوال: اجنبی عورت اگر سلام کرے تو اس کا جواب دیا جائے یا نہیں ؟اور اگر وہ کافرہ ہو تو کیسے جواب دیں؟
سجدہ سہو سے پہلے دو بار تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں ظہر کی چار سنتیں ادا کر رہا تھا، مجھ سے نماز کا ایک واجب چھوٹ گیا، مجھے سجدۂ سہو کرنا تھا، لیکن میں نے التحیات پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی اور دعا بھی پڑھ لی، پھر مجھے یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ہے، تو میں نے دوبارہ التحیات پڑھی اور سجدۂ سہو کیا، پھر التحیات، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں؟
عشا کی سنتِ قبلیہ میں بھول کر دو رکعت پر سلام پھیر دیا پھر فوراً یاد آگیا تو؟
سوال: عشاء کی سنتِ قبلیہ میں بھول کر دو رکعت پر سلام پھیرا فورا یاد آگیا اور بغیر تاخیر مزید دو رکعات مکمل کرنے کے بعد آخر میں سجدہ سہو کرنا لازمی ہے؟
بیماری کی حالت میں نماز میں دونوں طرف سلام پھیرنے کا حکم
سوال: میری بہن کو فالج ہوگیا ہے ،گردن مکمل طور پہ اکڑ چکی ہے، وہ دائیں بائیں نہیں کرسکتی ،اس صورت میں وہ نماز کا سلام کیسے پھیرے ،اس حوالے سے ہمیں معلومات عطا فرمادیں ۔
عورت اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ: (1)کیا اسلامی بہن کی نماز ادا ہوجانے کے لیے اذان سننا شرط ہوتی ہے ؟ یعنی اگر وہ نماز کا وقت شروع ہوجاتے ہی اذان سے پہلے اپنی نماز مکمل کرلے ،تو کیا نماز ہوجائے گی یا اس کو دوبارہ ادا کرنا ہوگی ؟ (2)جب تک جمعہ کے دن جمعہ کی نماز مسجد میں ختم نہ ہوجائے عورتیں گھروں میں ظہر کی نماز نہ پڑھیں، اگر پڑھیں گی تو ان کی نماز نہیں ہوگی!کیا یہ بات درست ہے ؟ (3) مَردوں کو فجر آخری وقت میں اور عورتوں کومغرب آخری وقت میں پڑھنی چاہیے۔کیا یہ بات درست ہے؟