کسی کا سلام لانے والے کو دی جانے والی دعا

کسی کا سلام لانے والے کو یہ دعا دی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اگر کسی نے آپ سے کہا کہ فلاں نے آپ کو سلام کہاہے، تو سلام لانے والے کو یوں کہیں:

وَ عَلَیْكَ وَ عَلَیْهِ السَّلَامُ

ترجمہ:

اور تم پر اور اُس پر بھی سلام ہو۔ الحصن الحصین میں ہے:

و اذا بلغ سلاما من احد فليقل:۔۔۔ و علیک و علیہ السلام

ترجمہ: اور جب کوئی شخص کسی کا سلام پہنچائے، تو(جواب دینے والے کو) یوں کہنا چاہیئے:

وَ عَلَیْكَ وَ عَلَیْهِ السَّلَامُ۔ (الحصن الحصین، صفحہ 103، مطبوعہ المکتبہ العصریہ، بیروت)