دو سجدوں کے درمیان کی دعا

دو سجدوں کے درمیان پڑھی جانے والی دعا

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ، وَ ارْحَمْنِیْ، وَ عَافِنِیْ، وَ اهْدِنِیْ، وَ ارْزُقْنِیْ

ترجمہ:

اے اللہ! میری بخشش فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت عطا فرما، مجھے ہدایت عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما۔

سنن ابو داؤد کی حدیث مبارک میں ہے:

عن ابن عباس، أن النبي صلی اللہ علیہ و سلم كان يقول بين السجدتين: اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ، وَ ارْحَمْنِیْ، وَ عَافِنِیْ، وَ اهْدِنِیْ،‌وَ ارْزُقْنِیْ

ترجمہ :حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم دونوں سجدوں کے درمیان یہ (اوپر ذکر کردہ دعا) پڑھتے تھے۔ (سنن ابو داؤد، جلد 1، صفحہ 224، رقم الحدیث: 850، مطبوعہ المکتبۃ العصریہ، بیروت)

نوٹ: یہ یاد رہے کہ دو سجدوں کے درمیان اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِیْ پڑھنا امام، مقتدی اور منفرد (اکیلا نماز پڑھنے والا) سب کے لیے مستحب ہے اور زیادہ طویل دعا کرنا سب کے لیے مکروہ ہے، البتہ اکیلا نفل نماز پڑھنے والا طویل دعا پڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ قومہ و جلسہ میں جو طویل اذکار مروی ہیں وہ نوافل پر محمول ہیں یعنی تنہاء نوافل پڑھنے والا یہ اذکار قومہ و جلسہ میں پڑھ سکتا ہے، علمائے کرام ان اذکار کو فرائض میں پڑھنے کو مسنون نہیں جانتے۔