سرچ کریں

Displaying 1311 to 1320 out of 5887 results

1311

پولٹری فارم پر زکوٰۃ کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ (1)بعض لوگ اس نیت سے مرغیاں خریدتے ہیں کہ ان کو پال کر بڑا کرکے بیچ دیں گے ۔ (2)بعض لوگ اس نیت سے مرغیاں خریدتے ہیں کہ ان کی پرورش کرکے ان سے انڈے حاصل کریں گے اوران کے انڈے بیچیں گے، مرغیاں بیچنا مقصود نہیں ہوتا۔ ان دونوں صورتوں میں مرغیاں خریدنے والے شخص کےلیے زکوٰۃ کی ادائیگی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

1311
1312

کیا مرد پرگھر کے تمام افراد کا فطرانہ دینا لازم ہے؟؟

جواب: کرنا واجب ہوتا ہے بشرطیکہ وہ نابالغ بچے خود صاحبِ نصاب نہ ہوں۔ یونہی مجنون بالغ اولاد اگر صاحبِ نصاب نہ ہو تو اس کا فطرہ بھی باپ پر واجب ہوتا ہے۔ ...

1312
1313

روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم

سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟

1313
1314

چیک کے ذریعے نمازوں کافدیہ دینا

سوال: میت کے فدیہ کا حیلہ کرتے وقت ہم شرعی فقیر کو چیک دیکر حیلہ کروا سکتے ہیں یا کیش دیکر ہی حیلہ کروانا ہوگا ؟ اور حیلہ کروانے کے بعد یہ رقم ہم مد رسے میں لگا سکتے ہیں یا نہیں ؟جواب عطا فرمادیں ۔

1314
1315

دکاندار کا اپنی مرضی سے زیادہ سامان دینا کیسا ؟

سوال: دکاندار اگر اپنی مرضی سے سامان میں کچھ زیادتی کردے ، تو کیا وہ زیادتی میرے لیے حلال ہوگی ؟ مثلاً میں نے دکاندار سے 3کلو چاول خریدے لیکن دکاندار 3 کلو چاول دینے کے بجائے اپنی مرضی سے مجھے 3 کلو 10 گرام چاول دیتا ہے یعنی 10 گرام زیادہ ، تو کیا یہ 10 گرام چاول میرے لئے حلال ہوں گے ؟

1315
1316

مالدار باپ کے بیٹے کوزکاۃ دینا

جواب: کراچی) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ...

1316
1317

جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہت سی جگہوں پر جانوروں مثلاً: کتوں، مرغوں اور ریچھوں وغیرہا کی لڑائی کروائی جاتی ہے، اِس لڑائی کے لیے جانوروں کے مالِکان اُنہیں اِسی مقصد کے لیے پالتے اور لڑائی کی تیاری کرواتے ہیں، تیاری کے دوران مرغوں کے ناخنوں کو تراش کر تیز کیا جاتا ہے، یونہی کتوں وغیرہ کے دانتوں کو نوکیلا بنایا جاتاہے، تا کہ دوسرے جانور کو جلد پچھاڑ سکیں، اِس لڑائی میں جانور بالیقین زخمی بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات مربھی جاتے ہیں، اِس پر انعامات بھی دئیے جاتے ہیں اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔ ایسے کھیل کا کیا حکم ہے؟

1317
1318

کیا نابالغ سمجھدارلڑکا نماز میں لقمہ دے سکتا ہے ؟

سوال: امام صاحب نےعشاء کی پہلی رکعت میں سورۃ القدرکی تلاوت کی اورغلطی سےدوسری آیت ﴿ وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ﴾چھوڑدی،اوراس سےآگےقراءت کرنےلگے،نمازمیں شریک ایک نابالغ حافظ صاحب نےلقمہ دیا،امام صاحب نےلقمہ لے کرغلطی درست کی اورنمازمکمل کرلی،اب سوال یہ ہےکہ یہاں لقمہ دینےکامحل تھایانہیں؟نیز کیا نابالغ لڑکالقمہ دے سکتا ہے؟ نوٹ :حافظ صاحب کی عمر گیارہ سال ہے اور وہ درست طریقے سے افعال نماز ادا کرتے ہیں ۔

1318
1319

پی ایل ایس (PLS) اکاؤنٹ کے ذریعے ملنے والے نفع کا حکم ؟

سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں، پہلے میرا کرنٹ اکاؤنٹ تھا، جس میں میری تنخواہ آتی تھی، پھر کسی وجہ سے وہ اکاؤنٹ ختم کر اکےمیں نےPLS اکاؤنٹ کھلوایا اور اس سے اصل رقم پر نفع ملتا رہا ،جوابھی تک اکاؤنٹ میں ہی موجود ہے،میں نے استعمال نہیں کیا ۔ پوچھنا یہ ہےکہ اس نفع کے متعلق شرعا کیا حکم ہے ؟اس نفع کاکیا کروں؟

1319
1320

پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟

سوال: ایک امام صاحب پائنچوں سے شلوار فولڈ کر کے نماز پڑھاتے ہیں۔ ہم نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ وہ جواباً کہتے ہیں کہ دین میں اتنی سختی نہیں ہے اور اب تک اِسی انداز میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نماز میں کپڑا پائنچوں سے فولڈ کرنے کے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ کیا اسلام اِس کی اجازت دیتا ہے یا ممنوع ہے؟

1320