
لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟
سوال: (1)میں سنار مارکیٹ میں سونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹری میں کام کرتا ہوں۔جہاں دوکاندار اپنا کھوٹ ملا سونے کا زیور لاتے ہیں،اس میں اگرچہ سونا غالب اور کھوٹ کم مقدار میں ہوتی ہے ،لیکن تناسب معلوم نہیں ہوتا۔لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ان کو بتا دیا جاتا ہے کہ اس میں کھوٹ اتنی ہے اور خالص سونا اتنا ہے۔پھر اگر وہ گاہک کھوٹ والا سونا ہمیں دے کر خالص سونا لینا چاہے ،تواس کا دیا ہوا کھوٹ والا سونا ہم رکھ لیتے ہیں اور انہیں 24 کیرٹ کا خالص سونا اپنے پاس سے دے دیتے ہیں ۔لیکن جو خالص سونا ہم اسے دیتے ہیں ،یہ ان کے لائے ہوئے سونے کے وزن کے برابر نہیں ہوتا، بلکہ کھوٹ کو مائنس کرنے کے بعد جتنا خالص سونا نکلتا ہے، اتنا ان کو دے دیا جاتا ہے۔ مثلاً:اگر کسی شخص نے 12 گرام کھوٹ والا سونا لا کر ہمیں دیا اور ہم نے ٹیسٹ کر کے معلوم کیا کہ اس میں خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام ہے ۔ توپھر باہم رضا مندی سے ہم اس کو12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دے دیتے ہیں ۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا ،جائز ہے ؟ (2)جب ہم گاہک کی رضامندی کے بعد ان کو خالص سونا دیتے ہیں، تو اس کے ساتھ ہم سونا صاف کرنے کی فیس بھی لیتے ہیں ۔ فرض کریں اگر ایک گرام سونا صاف کرنے کی فیس 200 روپے ہے، تو 12 گرام کھوٹ والے سونے کے بدلے ہم خالص سونا 10 گرام 520 ملی گرام دیں گے اور اس گاہک سے 2400 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔کیا یہ بات درست ہے؟ اگر جائز نہیں، تو اس کادرست طریقہ کیا ہے ؟ (3)تیسراسوال اس میں یہ ہے کہ کھوٹ کے علاوہ خالص سونے کا وزن اگر 10 گرام 524 ملی گرام(یا 523 یا 522 یا 521 ملی گرام) بنتا ہے۔ تو ہم اسے 10 گرام 520 ملی گرام ادا کرتے ہیں اور اگر خالص سونے کا وزن 10 گرام 526 ملی گرام(یا 527 یا 528 یا 529 ملی گرام) بنتا ہے، تو ہم اسے 10 گرام 530 گرام ادا کرتے ہیں۔ یہ طریقہ پوری مارکیٹ میں رائج ہے اور سب دکانداروں کو معلوم ہے اور یہ جو چند ملی گرام کا فرق ہوتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں کرتا ،کیونکہ اس کی رقم بہت معمولی بنتی ہے۔اور ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس الیکٹرک ترازو سے سونا وزن کیا جاتا ہے ، وہ 10 ملی گرام سے کم وزن نہیں دکھاتا ، اس لیے ادائیگی کے وقت کچھ ملی گرام کم کر کے یا زیادہ کر کے 10 کا ہندسہ مکمل لیا جاتا ہے۔
جس عورت سے زنا کیا، اس کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا؟
جواب: کسی صورت نہیں ہوسکتا، کیونکہ زانی اور زانیہ کے اصول و فروع ایک دوسرے پر حرام ہوجاتے ہیں، اب ہندہ زانیہ کی لڑکی زنا کے سبب زید پر حرام ہوچکی ہے لہذا اس...
گیلے ہاتھوں سے نل یا عمامہ کو چھونا پھر ان ہاتھوں سے مسح کرنا
سوال: سر کے مسح کے لیے ہاتھوں کو پانی سے تر کرتے ہیں، تو مسح کرنے سے پہلے اگر کسی چیز کو ہاتھ لگا لیا، مثلاً: ٹونٹی (نَل) بند کیا یا دوپٹہ کو سر سے پیچھے کیا، تو کیا پھر سے ہاتھوں کو دھونا پڑے گا یا اسی سے مسح کر سکتے ہیں؟
میل ورم ،لاروا کیڑوں کی خریدو فروخت کا حکم
جواب: کسی بھی چیز کے مال ہونے کے لئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ انسان کا اس چیز کو کھانا حلال ہو بلکہ مالیت کے لئے اتنا کافی ہے کہ اس کی طرف لوگوں کا رجحان ہو...
کیا سودی رقم میں وراثت جاری ہوگی؟
جواب: کسی بھی طریقے سے، خواہ مالک کو وہ رقم لوٹا کر یا پھر ابتداءً ہی کسی شرعی فقیر مستحقِ زکوٰۃ پر وہ رقم صدقہ کرکے، اُس حرام رقم سے خلاصی حاصل کرنا شرعاً...
عورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت حالت احرام میں ہو، ابھی عمرہ نہیں کیا اور حیض آجائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا باقی رہیں گی؟ اگر غسل سے پہلے مدینے جانا ضروری ہو، یعنی پیکج ہی ایسا طے ہوا ہے، تو کس طرح احرام سے نکلا جائے؟
تفسیر صراط الجنان، تعلیم القرآن اور افہام القرآن کو بے وضو چھونے کا حکم
جواب: کسی بھی زبان میں اس کا ترجمہ ہو،اسے نہ چھوئیں کہ وہاں بغیر طہارت ہاتھ لگانا حرام ہے۔ نیز ان میں جن صفحات پر صرف قرآن پاک لکھا ہو، انہیں بغیر طہارت ...
مریض استنجا وغیرہ پرقادرنہ ہو تو طہارت کے احکام
سوال: ایک اسلامی بہن کا سوال ہے کہ گھر میں ان کے والد اور بھائی کے علاوہ کوئی نہیں اور والد صاحب کو لقوہ ہے اور وہ استنجا و طہارت وغیرہ پر قادر نہیں ہیں جبکہ بھائی نابینا ہے، تو ایسی صورت میں والد صاحب کی پاکی، ناپاکی کا خیال وہ کس طرح رکھ سکتی ہے اورکیاوہ والدکے کپڑے وغیرہ بدل سکتی ہے ۔