سرچ کریں

Displaying 1341 to 1350 out of 5964 results

1341

فرض غسل کرکےنماز پڑھ لی ،اب ناک میں پانی ڈالنے میں شک ہوا ،تو حکم

سوال: زید پرغسل فرض تھا ،اس نے غسل کرکے نماز فجر ادا کرلی ،نماز ادا کرنے کے بعد اسے شک ہوا کہ معلوم نہیں ، ناک میں پانی ڈالا تھا یا نہیں۔کوئی غالب رائے بھی نہیں بن رہی ،ایسی صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہے؟

1341
1342

عورت کا غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے استرہ استعمال کرنا

سوال: عورتیں اپنے غیرضروری بال استرے یا اس کے علاوہ لوہے کی کسی اور چیزسے صاف کرسکتی ہیں یانہیں ؟بعض عورتیں اس بارے میں سخت وعیدیں سناتی ہیں کہ اس طرح کرنے والی کاجنازہ نہیں اٹھے گا۔کیایہ درست ہے ؟

1342
1343

مسجد کے جنریٹر سے محلے کے گھروں میں لائٹ دینا

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسجد کے جنریٹر کی لائٹ، باہر محلے کے گھروں میں دے کر ان سے ماہانہ اخراجات لے کر مسجد کی آمدنی کم ہونے کی بناء پر مسجد میں وہ پیسے استعمال کرسکتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟

1343
1344

حیض کی حالت میں شوہر کا پچھلے مقام کو چھونا

جواب: کر گھٹنے تک کے حصے کو اپنے کسی بھی عضو سے بلاحائل چھونا، چاہے شہوت سے ہو یا بغیر شہوت کے، بہر صورت ناجائز ہے۔ البتہ ناف سے گھٹنے تک کے حصے کو ایسے حائ...

1344
1345

کیا کنیت رکھنا ضروری ہے؟

جواب: کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سے زائد کنیتیں تھیں اورآپ علیہ الصلاۃ والسلام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کنیتیں رکھا کرتے تھے اور اچھی کنیت ...

1345
1346

میل ورم ،لاروا کیڑوں کی خریدو فروخت کا حکم

سوال: ایک کیڑا ہوتا ہے جسےDarkling beetle کہا جاتا ہے۔ یہ کیڑا نمی سے گندم کے چوکر میں پیدا ہوتا ہے اور اسی میں انڈے دیتا ہے۔ اس کے انڈوں سے جن کیڑوں کی پیدائش ہوتی ہے ، انہیں Mealworm \ larva کہا جاتا ہے۔ Mealworms کو پرندوں اور مچھلیوں کی غذاء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس طرح ان کا استعمال پرندوں کی غذا کے لئے ہے اسی طرح ان کا استعمال ان میں موجود وٹا منز کے باعث باڈی بلڈرز بھی کرتے ہیں تاکہ ان کی باڈی کی نشو ونما اچھی طرح ہوسکے۔ان Mealworms کا کاروبار نہایت ہی کم انویسٹ میں ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی سطح پر اس کا کاروبار ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہورہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ : 1:کیا Mealworms کی پرندوں اور مچھلیوں کی غذا کے طور پر تجارت جائز ہے ؟ 2: کیا ان کیڑوں کوباڈی بلڈرز کے ہاتھوں بیچنا جائز ہے ،جن کے بارے میں پتا ہو کہ یہ کھانے کے لے رہے ہیں؟

1346
1347

موبائل کمپنی سے ایڈوانس بیلنس حاصل کرنا کیسا؟

سوال: سوال نمبر 2 ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2017 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل کمپنیاں مختلف قسم کے پیکجز دیتی رہتی ہیں تاکہ لوگ ان کی طرف مائل ہوں، ان ہی میں سے ایک پیکیج لون(Loan) کا بھی ہے۔ اس کا طریقۂ کار یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کے پاس بیلنس ختم ہوگیاہے تو کمپنی یہ آفر کرتی ہے کہ آپ لون لے لیں پھر جب آپ موبائل میں بیلنس ڈلوائیں گے تو ہم نے جتنے دئیے ہیں وہ اور اتنے اوپر مزید کاٹ لیں گے اور یہ بات کسٹمر کو معلوم ہوتی ہے اور کسٹمر راضی ہوکر لَون لیتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس میں زیادہ پیسے کاٹنا شرعاً جائز ہے؟بعض لوگ کہتے ہیں یہ سود ہے کیا یہ بات درست ہے ؟

1347
1348

جمعہ مبارک کہنا کیسا؟ - جمعہ کی مبارک باد دینے کا حکم

جواب: کرتے ہوئے جمعہ کی مبارک دینے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ۔ (2)نیز مبارک دینا درحقیقت دعائیہ کلمات ہیں کہ اس میں دوسرے شخص کے لیے برکت کی دعا ہے ...

1348
1349

آخری قعدہ میں ایک سے زیادہ دعائیں پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب: زنا يوم القيامة إنك لا تخلف الميعاد ويسلم عن يمينه وعن شماله “ترجمہ:حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ...

1349
1350

Hamster Kombat گیم کھیلنے اوراس کے کوائنز کا حکم

سوال: ایک آن لائن گیم ہے (HAMSTER KOMBAT)اور اس گیم کے ڈویلپرز کی طرف سے یہ دعوی ہے کہ اس گیم سے حاصل ہونے والے کوائنز کی لسٹنگ کی جائے گی اور اس کو بطور کرپٹو کرنسی متعارف کروایا جائےگا۔ اس گیم کو کھیلنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ: سب سے پہلے آپ کو ٹیلی گرام نامی سوشل میڈیا ایپ پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، اس کے بعد کسی ایسے بندے کا ریفرل لنک چاہیے ہوتا ہے، جو پہلے یہ گیم کھیل رہا ہو ،اس لنک پر کلک کرنے سے آپ کا گیم میں خودبخود اکاؤنٹ بن جاتا ہے، پھر اس کے بعد اس گیم میں کوائنز حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہیں: •مثلاً: آپ کو ڈیلی گیم اوپن کرنا ہوتی ہے ،جس کے آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •یونہی دوسرے لوگوں کو اپنے لنک کے ذریعے ایڈ کروانے پر بھی آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •گیم اوپن کرکے اسکرین پرٹیپ(Tap)کرتے رہنے سے بھی آپ کے اکاؤنٹ میں کوائنز کا اضافہ ہوتا رہتاہے۔ اوراس گیم کوکھیلنے کایہی طریقہ ہوتاہے کہ اسکرین کوٹیپ کرتے جائیں اورکوائنز حاصل کرتے جائیں ،اس کے علاوہ اورکچھ نہیں کرناہوتا۔ •یونہی اپنے اکاؤنٹ میں موجود کوائنز کے ذریعے کارڈز خرید سکتے ہیں(اس خریداری میں علیحدہ سے رقم نہیں دینی پڑتی، بلکہ کوائنزکے بدلے ہی کارڈخریدسکتے ہیں) اور ان کارڈز کی وجہ سے آپ کو خود بخود مزید کوائنز ملتے ہیں، اگر آپ آف لائن ہیں،تو ان کارڈز کی وجہ سے تین گھنٹے تک آپ کے کوائن بڑھتے رہیں گے،تین گھنٹے بعد کارڈز اپنا کام روک دیں گے،پھر جب آپ دوبارہ گیم اوپن کریں گے،تو وہ کارڈز دوبارہ اپنا کام شروع کردیں گے اور آپ کے کوائنز بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ •اس کے علاوہ روزانہ کے مختلف ٹاسکس بھی دئیے جاتے ہیں، جن کو پورا کرکے آپ کوائنز حاصل کرسکتے ہیں اور ان ٹاسکس میں گیم ڈویلپرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو اور یوٹیوب چینلز کو سبسکرائب کرنا ہوتا ہے یا ان کی ویڈیوز دیکھنا ہوتی ہیں جوکہ گیم کی تشہیر پر مشتمل ہوتی ہیں،ویڈیوزپرایڈزبھی ہوتی ہیں،جوغیرشرعی انداز(بے پردگی وغیرہ) پربھی مشتمل ہوتی ہیں،اسی طرح ان ویڈیوزمیں میوزک بھی ہوتاہے۔ ابھی تک اس گیم کےکوائنز کی لسٹنگ نہیں ہوئی(یعنی اس کو باقاعدہ کرپٹو کرنسی کا درجہ نہیں دیا گیا) لیکن ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024 کے آخر تک اس کی لسٹنگ ہوجائے گی اور سب کو ایئر ڈراپ مل جائے گا(یعنی اس گیم کو کھیلنے والے سب لوگ اس بات کے اہل ہوں گے کہ وہ ان کوائنز کے ذریعے دوسری ڈیجیٹل کرنسیز خریدلیں یا اس کو فزیکل کرنسی میں کنورٹ کرلیں)۔

1350