
زیورات پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن کی 27دسمبر 2006 کو شادی ہوئی ،اسے میکے اور سسرال کی طرف سے20تولہ زیورات ملے جو کہ اسی کی ملکیت میں کر دیے گئے تھے ،پھر فروری 2008میں 9گرام سونا تحفے میں ملا، پھر ستمبر 2010میں سارا سونا بیچ کر رہنے کے لئے پلاٹ خرید لیا ،اس دوران سونے کی زکوۃ ادا نہیں کی گئی تھی ،اب دریافت یہ کرنا ہے کہ اس اسلامی بہن پر سابقہ سالوں کی کتنی زکوۃ ہوگی ؟اس کے علاوہ اس اسلامی بہن کے پاس اور کوئی مال زکوۃ نہیں تھا۔
خانہ کعبہ کے غلاف کی تاریخ اور قیمتی غلاف چڑھانے کی تفصیل
سوال: کعبۃ اللہ پر سب سے پہلے غلاف کس نے چڑھایا تھا۔اور کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا کیا ہے۔دوسرا یہ کہ آج کل غلاف کعبہ کو سونے اور چاندی کے تار لگائے جاتے ہیں ،ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ۔کچھ معترضین کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر ہے کہ غریبوں کی مدد کی جائے ۔کیا ایسا کہنا درست ہے یا نہیں۔ بینواتوجروا؟
اللہ کی راہ میں صدقہ دینے سے مال بڑھتا ہے، یہ بڑھنا دنیا میں ہوگا یا آخرت میں ؟
سوال: اللہ کی راہ میں صدقہ دینے سے مال بڑھتا ہے، یہ حکم آخرت کے اجر کے لحاظ سے ہے یا دنیا میں بھی مال میں اضافہ ہو گا؟ اگر کوئی شخص سارا مال ہی اللہ کی راہ میں دے اور اپنے پاس کچھ نہ چھوڑے تو اس کا مال کیسے بڑھے گا؟
دعائے قنوت کے لئے رکوع سے قیام کی طرف پلٹنا کیسا ؟
سوال: کوئی شخص وتر میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے،اور رکوع میں یاد آئے کہ دعائے قنوت نہیں پڑھی، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس نے کھڑے ہو کر دعائے قنوت پڑھ لی اور پھر رکوع کر کے نماز مکمل کی اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی کون سی نازل ہوئی؟
سوال: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی کے متعلق دریافت کرنا ہے کہ وہ کون سی آیات پر مشتمل تھی ؟کیونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلم سے اس طرح کی کوئی حدیث پاک منقول نہیں ہے، جس میں بیان کیا گیا ہو کہ پہلی وحی کن آیات پر مشتمل تھی۔اس لیے ہماری شرعی طور پر رہنمائی کی جائے کہ ان لوگوں کی بات درست ہے یا نہیں؟ اگر درست نہ ہو، تو جس حدیث مبارک میں پہلی وحی کی آیات کریمہ کا بیان ہو، وہ بھی بتا دی جائے۔
حیض و نفاس میں حدیث مبارک لکھنے اور پڑھنے کا حکم
سوال: حیض و نفاس میں حدیث مبارک لکھنے اور پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: پر لازم نہیں، لیکن بہتر یہی ہے کہ اس منت کو پورا کرے ۔ شرعی اعتبار سے جس منّت کا پورا کرنا واجب ہوجاتا ہے، اس کی کچھ شرائط ہیں : (1) جس بات ...
باوضو سونے کی فضیلت کس کو حاصل ہو گی؟
سوال: سونے کے لیے وضو کرنا مستحب ہے ،مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی نے سونےکے لیے وضو کیا اور نیند آنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ گیا اور وہ ایسے ہی دعائیں وغیرہ پڑھ کر سوگیا، تو اس کو حدیثوں میں بیان کیے گئے باوضو سونے کے فضائل حاصل ہوں گے ؟اس مستحب پر عمل کرنا کہلائے گا یا نہیں ؟نیز اگر کسی کا پہلے سے وضو ہو ،تو اب سونے کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہوگا یا پہلے والا وضو کافی ہے ؟