
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بینکوں کی جانب سے مختلف اسکیمیں سامنے آتی رہتی ہیں، فی الحال ایک بینک کی جانب سے ایک اسکیم،کمیٹی کے نام کے ساتھ منظر عام پر آئی ہے ،کہ بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالئے،نہ کمیٹی ڈوبنےکی فکراور دیگر پریشانیوں سے بھی نجات ۔ 12یا18 یا 24 ماہ کی بینک کے ساتھ کمیٹی ڈالی جاسکتی ہے ،جس میں منتخب شدہ مدت کے مکمل ہونے اور تمام اقساط کی ادائیگی پرکسٹمر کو Bank Contribution بھی حاصل ہوگا، جبکہ مکمل منتخب شدہ مدت مکمل ہونے سے قبل اگرکسٹمر اپنی جمع شدہ رقم لینا چاہے تو بغیر کسی Penaltyکے لے سکتاہے،البتہ ایسی صورت میں Bank Contributionنہیں ملےگا۔بینک،Bank Contribution کے نام پر 24 لاکھ کی کمیٹی پر 1 لاکھ ،18 لاکھ کی کمیٹی پر 50 ہزار اور 12لاکھ کی کمیٹی پر 25 ہزار دے رہا ہے ۔ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں یہ معلوم کرنا ہے کہ بینک کے ساتھ اس طرح کی کمیٹی ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟
صف مکمل ہونے کے بعد اکیلا نمازی جماعت میں کیسے شامل ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے جماعت میں صف مکمل ہونے کی صورت میں پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہو کر نماز ادا کی، تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟ ہم نے سنا ہے کہ ایسی صورت میں آگے والی صف میں سے کسی نمازی کو کھینچ لینا چاہیے، اکیلے کھڑے نہیں ہو سکتے، اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں چار رکعت نماز فاسد کر دی تو تنہا کتنی رکعت ادا کرے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسافر نے مقیم امام کی اقتدا میں عصر کی نماز پڑھنا شروع کی اور پہلی رکعت میں ہی وضو ٹوٹ گیا اور دوبارہ جماعت میں شامل نہ ہو سکا، اس صورت میں مسافر جب دوبارہ نئے سرے سے عصر کے فرض تنہا پڑھے گا،تو چار رکعتیں پڑھے گا یا دو رکعتیں پڑھے گا ؟
ظہر کی نماز آخری وقت میں پڑھنے سے ہوگی یا نہیں ؟
سوال: ظہر کی نمازاس کے آخری وقت میں شروع کی اور جب سلام پھیرا تو عصر کا وقت شروع ہو گیا تھا۔تو کیا ظہر کی نماز ہو گئی؟
بارہ ربیع الاول کا روزہ رکھنے کا حکم؟
سوال: ربیع الاول کا دن تو ہم عید کا دن مناتے ہیں، تو اس دن کا روزہ کیسا۔مطلب عید کے دن تو روزہ رکھنے کی ممانعت ہے۔
سوال: عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوگیا اور عورت نے نماز شروع نہیں کی اور حیض شروع ہوگیا تو کیا اس نماز کی قضا فرض ہے ؟
سوال: ناخن کاٹنے کا سنت طریقہ ارشاد فرما دیں ۔
کیا قرآن مجید کی تلاوت سے پہلے تعوذ پڑھنا واجب ہے ؟
سوال: کیاتلاوت کے شروع میں تعوذ پڑھنا واجب ہے؟ بہارِ شریعت میں واجب لکھا ہے۔
نذر و منت ماننے کا حکم، کیا منت ماننے سے حدیث پاک میں منع کیا گیا ہے ؟
سوال: نذر یعنی منت ماننا جائز نہیں؟ میں نے ایک حدیث پاک پڑھی کہ نذر نہ مانا کرو،نذر تقدیر کو نہیں ٹالتی، اس کے ذریعے تو کنجوس سے مال نکلوایا جاتا ہے۔اس حدیث کے مطابق تو ایسا لگتا ہے کہ نذر ماننا جائز نہیں،برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
مسافر کب سے کب تک نماز میں قصر کرے گا ؟
سوال: اگرہم اپنے گھرسے سفرشرعی کے لیے نکلیں(سفر شہر کی آبادی کے باہر سے جہاں جانا ہے اس شہر کی آبادی سے پہلے تک 92کلو میٹریا زیادہ ہو) تونمازکس وقت سے قصرکریں گے گھرسے نکلتے ہی یا92 کلومیٹرہوجانے کے بعد؟اورواپسی میں کب تک قصرکریں؟