
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی اسلامی بہن دن کے وقت دیگر اسلامی بہنوں کے بیچ میں کھڑی ہو کر اُنہیں صلوۃ التسبیح کی نماز پڑھائے، اور قراءت اور تمام اذکارِ نماز اونچی آواز سے پڑھے، اس نیت سے کہ باقی بہنیں بھی اسے سن کر پڑھ لیں۔ اب پتہ چلا کہ اس طرح عورت امام بن کر نماز نہیں پڑھا سکتی، تو اب جو نماز پڑھائی، وہ نماز ہوئی یا نہیں اور یہ بھی کہ اگر ہو گئی تو قراءت اور دیگر اذکار نماز کو اونچی آواز میں پڑھنے کی وجہ سے وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟
جواب: دوران ایک عالم صاحب نے اسی قضا نماز کی جماعت شروع کردی، تو اب کیا کیا جائے۔اب یہاں دو پہلو ہیں ،ایک تو یہ کہ اپنی نماز توڑ کر جماعت میں شامل ہوج...
ازوٰی نام کے معنی اورازوی نام رکھنا کیسا
جواب: سمیٹنا،جمع کرنا،اکٹھا کرنا“۔تو یوں”ازوٰی“ کا معنی ہوا” جمع کرنے،اکٹھا کرنے یا سمیٹنے والی“۔ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ!کوش...
ناپاک تیل سے نجس ہونے والا کپڑا دھویا لیکن چکناہٹ ختم نہ ہوئی تو کیا حکم ہے
سوال: گھرکے استعمال کاتیل کسی وجہ سے ناپاک ہوگیاتھا،پھروہ کپڑے پرگرگیا، کپڑے کو دھویا لیکن اس کے باجود اس کی چکناہٹ ختم نہیں ہوئی، تو اس کپڑے کو کتنی باردھوناہوگا؟
امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟
مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟
سوال: کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ جب طوافِ عمرہ یا نفلی طواف کے لیے مطاف شریف میں جاتےہیں ،تو اس وقت زوال کا مکروہ وقت چل رہا ہوتا ہے ،تو وہ اسی وقت لا علمی میں طواف بھی کرلیتے ہیں اور بعد کے دو نفل بھی پڑھ لیتے ہیں ،اس طرح مکروہ اوقات میں طواف کرلینا اور بعد کے نوافل پڑھنا کیسا ؟اگر کسی نے پڑھ لیے تو کیا حکم ہے؟یہ بھی بتادیں کہ اگر کسی نے فجر و عصر کے وقت میں طواف کیا، تو کیا ان اوقات میں یہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟
جماعت کے دوران کوئی نمازی گر جائے تواس کے لیے نماز توڑنا
سوال: اگر با جماعت نماز کے دوران، ساتھ نماز پڑھنے والا کوئی شخص گرجائے تو اسے اٹھانےاور طبّی امداد دینے کیلئے قریبی کھڑا شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟نیز اس صورت میں اگر کوئی شخص اپنی نماز توڑدے، پھر کچھ دیر بعد امام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو اور اس کی ایک یا زیادہ رکعتیں امام کے ساتھ نکل چکی ہوں ، توکیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ چھوٹ جانے والی رکعتیں اُسے ادا کرنی ہوں گی؟
نمازمیں دانتوں سے کھانے کے ذرات منہ میں آجائیں تو کیا کریں ؟
سوال: کسی کے دانتوں میں انفیکشن ہواورمسوڑھوں کی سرجری بھی ہوئی ہے،دو داڑھیں نکلوائی ہیں،اس کی وجہ سے دانتوں میں غذا کے ذرات پھنس جاتے ہے،وضوسے پہلے کافی نکال لیتے ہیں لیکن کچھ نہ کچھ رہ جاتے ہیں،ان کو نکالو،تو تکلیف ہوتی ہے اورجوگوشت دانتوں میں رہ گیا،وہ اگرنماز کے دوران نکال لیا جائے،تو نماز کاحکم بتا دیں اورآیا جو ذرات اب منہ میں زبان پر آ گئے ،توکیاانہیں باہرنکال دیاجائے یاسلام کے بعدباہرپھینکے جائیں اوروضوکے دوران جتنے نکل جائیں،اتنے نکالنے کافی ہیں یاچاہے جتنی بھی تکلیف ہو سارے ہی نکالنے ہیں؟
امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟
مسافر امام کا پوری نماز پڑھانا کیسا ہے ؟
سوال: مسافر امام نے مقیم مقتدیوں کی جماعت کرائی اور ظہر کی نماز میں مکمل چار رکعات پڑھا دیں اور آخر میں سجدۂ سہو بھی نہیں کیا،بھول کر یا جان بوجھ کر ایسا کیا، تودونوں صورتوں میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟سائل:اختر عطاری