
وراثت میں کیاکیا چیزیں شامل ہوتی ہیں ؟
سوال: مرحوم نے مال وراثت میں ایک مکان چھوڑا مکان میں موجود استعمال کا تمام سامان(فریج، پنکھے،استعمال کے برتن، الماریاں وغیرہ) بھی مرحوم کی ملکیت تھا،تو کیا یہ سب چیزیں بھی وراثت میں تقسیم ہوں گی اور کس طرح تقسیم ہوں گی؟
اپنے بیٹے کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا
جواب: دار الفکر،بیروت) صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ”جو نسب میں حرام ہے ، رضاع (دودھ کے رشتے) میں بھی حرام ، ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)ہمارے ہاں میراث میں بہنوں کو حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ سارا مال بھائی ہی لے لیتے ہیں ، ایسا کرنا کیساہے؟ (2)اگر کسی کے ہاں بہنیں مطالبہ نہ کرتی ہوں اور نہ ہی بہنوں کو دینے کا رواج ہو ، تو کیا اس رسم و رواج پر عمل کیا جا سکتا ہے ؟ (3)اگر بہنیں اپنا حصہ معاف کر دیں اور بھائیوں کو کہہ دیں کہ ہم نے اپنا حصہ نہیں لینا ، تو کیا حکم ہے ؟ (4)اگر بہنیں اپنا حصہ بھائیوں کو ہبہ کرنا چاہیں ، تو کیا طریقہ کار ہے ؟ (5)اگر بہنیں بھائیوں کو ہبہ کردیں ، تو کیا اس ہبہ سے رجوع کر سکتی ہیں ؟
کیا حرام مال سے بنی دکان سے خریداری کرنا جائز ہے
سوال: اگر کسی نے کوئی کھانے پینے جیسے آئسکریم وغیرہ کی دکان کھولی اور ہمیں معلوم ہو کہ جس نے دکان بنائی، حرام مال سے بنائی ہے، تو کیا وہاں سے چیز لے کرکھا سکتے ہیں ؟
جواب: مال کی زکوٰۃ نکالنا فرض ہے۔ بلاشبہ اس حکمِ قرآنی میں سید بھی داخل ہے کیونکہ سید بھی شرعی احکام کا مکلف ہے۔ جس طرح سید پر نماز، روزہ، حج اور دیگر عب...
جس کا ختنہ نہیں ہوا، اس کی نماز اور روزوں کا حکم
سوال: اگرکوئی بالغ ہوگیا لیکن اس کا ختنہ نہیں ہوا توکیا اس کی نماز و روزہ ہوجائیں گے ؟
کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟
جواب: مال داؤ و خطر(Risk) پر لگایا گیا ہے اورہر فریق کی طرف یہ امکان(possibility) موجود ہے کہ اس کا مال دوسرے کو مل جائے اور یہی جوا ہے اور اس صور ت میں اگر...
اپنا مال بیچنے کے لئے سیلز مین کو کمیشن دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں گارمنٹس کا کام کرتا ہوں کہ سامان تیار کر کے یا خرید کر دکانوں پر سپلائی کرتا ہوں ، میں اپنا مال بیچنے کے لئے مارکیٹ میں دکانوں میں جو سیلز مین ہوتے ہیں ان کو کمیشن دیتا ہوں تا کہ سر دست میرا مال فروخت کریں ، جبکہ دکان کے مالک کو اِس کمیشن کے بارے میں معلوم نہیں ہوتا کہ میں اُس کے ملازم کو کمیشن دیتا ہوں ، میرے مال کی کوالٹی میں کِسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہوتی ، مجھے مجبورا کمیشن دینا پڑتا ہے ، اگر میں سیلز مین کو کمیشن نہ دوں تو وہ میرا مال فروخت نہیں کرتا ، اور یہ معاملہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ مارکیٹ میں سب پارٹیوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے کیونکہ مال نہ بکنے کی صورت میں واپس کر دیا جاتا ہے ، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس حالات میں سیلز مین کو کمیشن دینا درست ہے یا نہیں ؟
عشر نکالنے کے بعد فصل کو بیچنے سے ملنے والی رقم پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے اپنی زمین پہ گندم کی فصل اُگائی تھی اور اس پہ عشر بھی ادا کر دیا تھا، عشر ادا کرنے کے بعد بقیہ گندم بیچ کر رقم محفوظ کر لی، تو سوال یہ ہے کہ اس رقم پر بھی زکوۃ فرض ہو گی یا نہیں؟ اگر فرض ہو گی، تو صاحبِ نصاب شخص اسے پہلے والے نصاب میں شامل کرے گایا پھر اس کے لیے الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ کیونکہ میں پہلے سے صاحبِ نصاب ہوں، میری کریانہ کی دکان ہے، جس میں کم و بیش پانچ لاکھ کا مالِ تجارت ہو گا اور میری زکوۃ کا سال 25 شعبان کو پورا ہوتاہے، تو اس اعتبار سے کیا گندم والی رقم پہلے والے نصاب میں شامل کریں گے یا پھر زکوۃ فرض ہونے کے لیے اس پر الگ سے سال گزرنا شرط ہو گا؟ گندم بیچے ہوئے چھ ماہ گزرے ہیں۔