
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر آتش بازی کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر راکٹ بم (آتش بازی کاسامان)استعمال کر سکتے ہیں؟
بے وضو یا قبلہ سے منہ پھیر کر سجدہ شکر ادا کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا بے وضو سجدۂ شکر کیا جا سکتا ہے؟
عورت کا اجنبی ڈاکٹر کے ساتھ خلوت اختیار کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے (U.k) میں عموماً اس طرح ہوتا ہے کہ خاتون اکیلی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے اور کئی مرتبہ ڈاکٹر اور عورت کے درمیان خَلْوَت (تنہائی) والی صورت پائی جاتی ہے تو اس طرح کی صورتِ حا ل میں کوئی عورت کسی مرد پیشہ وَر ڈاکٹر کے پاس جا سکتی ہے ؟
مخصوص ایام میں عورت کا قرآنی وظائف پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی خاتون کسی جائز مقصد کے حصول کے لیے40 دنوں کے لیے سورۂ فاتحہ یا آیت الکرسی کا وظیفہ کر رہی ہوکہ اسی دوران اس کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو اب وہ اِن دنوں میں اپنا وظیفے والا عمل جاری رکھ سکتی ہے؟
حیض کی حالت میں اذان کا جواب دینے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حیض کی حالت میں عورت اذان کا جواب دے سکتی ہے؟
تراویح کے قیام میں بیٹھے رہنے اور رکوع میں شامل ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ جب حافظ صاحب تکبیرتحریمہ کہہ کرنمازِ تراویح شروع کردیتے ہیں،توعمومامساجدمیں دیکھاجاتاہے کہ کچھ لوگ بلاعذرپیچھے بیٹھے رہتےہیں اورجب حافظ صاحب رکوع میں جاتے ہیں،توفوراً کھڑے ہوکررکوع میں شامل ہوجاتے ہیں،ان لوگوں کایہ عمل شرعاکیساہے؟
ایک آیت کے بعد کسی دوسری سورت کی آیت پڑھنے پر نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ نمازِ عشاءکی دوسری رکعت میں امام صاحب سورۃ التین کی تلاوت فرمارہے تھےکہ امام صاحب نے آیتِ مبارکہ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴾(پارہ 30، سورۃ التین، آیت06) کی جگہ غلطی سےسورۃ العصر کی آیتِ مبارکہ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠﴾(پارہ 30، سورۃ العصر، آیت03) پڑھ دی اور نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟ رہنمائی فرمادیں۔
غروبِ آفتاب کے فوراً بعد اذان مغرب کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اذانِ مغرب کا وقت کب شروع ہوتا ہے، غروبِِ آفتاب کے فوراً بعد اذان دینی چاہئے یا چند منٹ ٹھہر کے،برائے کرم اس بارے میں شرعی راہنمائی فرمادیں۔ سائل:حاجی اللہ دتہ(تحصیل صفدر آباد،ضلع شیخو پورہ)
مسائل سیکھے بغیر تجارت یا ملازمت کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص تجارت کے مسائل سیکھے بغیر تجارت کرتا ہے یا کوئی ملازم اجارے کے مسائل سیکھے بغیر ملازمت کرے تو اس کی کمائی حلال ہوگی یا نہیں؟
منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اس طرح منت مانی کہ اگر اس کا فُلاں کام ہوگیا ، تو وہ سو نوافل ادا کرے گی۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، تو منت کے نوافل ایک ہی دن اکٹھے پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہے کہ تھوڑے آج پڑھ لئے، پھر اگلے دن، پھر کچھ دنوں بعد، اس طرح کرسکتی ہے یا نہیں؟ نوٹ : نیت میں اکٹھے یا الگ الگ، کسی طرح کی تعیین نہیں تھی۔ سائلہ:اسلامی بہن (صدر، کراچی)