
کھیت گروی لے کر اس کی فصل کو استعمال میں لانے کا حکم
سوال: کھیت گروی لے کراس کی فصل کو استعمال میں لانا کیسا ہے ؟
ملازم کے لیٹ آنے پر جرمانہ لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شخص کے پاس پانچ گھنٹے کا ملازم ہے اور وہ اس وقت میں مالک(جس کا ملازم ہے،اس ) کے کہنے کے مطابق بچوں کو آن لائن قرآن پاک پڑھاتا ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زید وقتِ اجارہ میں سو جاتا ہے یا اجارہ ٹائم شروع ہوجانے کے بعد تاخیر سے آتا ہے،تو اس وجہ سے مالک زید سے جرمانہ وصول کرتا ہے۔سوال یہ ہے کہ مالک کا اس طرح زید سے جرمانہ وصول کرنا کیسا ؟ نوٹ:اجارہ ٹائم میں سونے یا لیٹ آنے کی وجہ سے جتنی کٹوتی بنتی ہے،اس سے ہٹ کر کچھ رقم بطورِ جرمانہ زید سے وصول کی جاتی ہے۔
نابالغ بچہ چوری کرے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: نا بالغ چوری کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟
والدین کی زندگی میں اپنا حصہ معاف کرنے کے بعد وراثت کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن کی والدہ نے اپنے بچوں میں اپنی جائیداد اپنی زندگی میں تقسیم کرنا چاہی،تو اس کی ایک بیٹی نے اپنا حصہ لینے سے انکار کردیا۔ ماں نے بقیہ اولاد میں جائیداد تقسیم کردی۔ اب والدہ کا انتقال ہوگیا تو ان کی کچھ رقم بینک میں ہے۔ اب کیا بیٹی اس میں سے حصہ لے سکتی ہے؟ کیونکہ اس نے تو والدہ کی زندگی میں انکار کردیا تھا۔
حضور علیہ الصلاۃ و السلام کے دادا جان کا نام
سوال: کیا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دادا جان "حضرت عبد المطلب رضی اللہ تعالی عنہ" کا اصل نام "شیبۃ الحمد" تھا؟ برائے کرم جواب ارشاد فرمادیں۔
تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
جواب: کرنا سنت ہےاور یہ صحیح احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہے، اس کا درست طریقہ یہ ہے کہ جب نمازی التحیات میں کلمہ شہادت(اَشْهَدُ اَن لَّا اِلٰهَ اِلَّا ﷲ) پر پہ...
ادھار میں آرڈر پر زیور بنانا کیسا ؟
سوال: ہمارے پاس جب گاہک زیور بنوانے کے لیے آتے ہیں، تو وہ کوئی چیز بنوانے کا آرڈر دیتے ہیں ،فلاں ڈیزائن کی فلاں چیز بنا دیں یعنی نمونہ وغیرہ دیکھ کر مکمل طور پر نوع و صفت وغیرہ کا بیان ہو جاتا ہے ۔ کچھ رقم وہ اسی وقت دے جاتے ہیں اور کچھ رقم وہ ادھار کرلیتے ہیں یعنی بعد میں چیزلیتے وقت دینی ہوتی ہے۔ کیا یہ طریقہ کار درست ہے ؟
حالتِ زکام میں بغیر کسی مرض کے سرخی مائل رطوبت نکلنے سے کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب: کر ناک کے نتھنے میں نرم جگہ تک پہنچ جاتی ہے تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔ ہاں! اگر وہ سرخی مائل رطوبت بہنے کی مقدار میں نہ ہو یا پھر ناک سے جما ہوا...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: (1)مقدس اوراق جن پراسمائے مقدسہ یاآیات وغیرہ ہوں ان کوجلاکرراکھ سمندرمیں ڈال دی جائے توایساجائزہے یا نہیں ؟ اور اگر اخبارکی ایک جانب جاندارکی تصویراوردوسری جانب آیت قرآنی وغیرہ ہوتوایسے اخبارکوجلاسکتے ہیں یانہیں ۔؟ (2)دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ اورمدارس المدینہ وغیرہ میں وسعت ہوتومقدس اوراق محفوظ کرنے کے لیے کنویں بناسکتے ہیں یانہیں ؟ (3)مختلف علاقوں سے مقدس اوراق اکٹھے کرکے دعوت اسلامی کے مدنی مراکزفیضان مدینہ یامساجدمیں عارضی طورپررکھ سکتے ہیں یانہیں تاکہ جب اتنے جمع ہوجائیں کہ ایک ٹرک وغیرہ بھرسکے توانہیں محفوظ کرنے کے لیے بھیجاجاسکے۔ (4)اوراق مقدسہ محفوظ کرنے کے لیے جوباکسزنصب کیے جاتے ہیں ان میں بعض اوقات پیسے،ٹوپی،مصلے اورکتب ورسائل وغیرہ نکلتے ہیں ان کے بارے میں کیاحکم ہے ؟ (5)جب دریاخشک ہوجاتے ہیں اوران میں پانی نہیں ہوتاوہاں زمین کھودکرمقدس اوراق کودفن کیاجاسکتاہے؟ (6)اگرکسی شخص نے اس لیے رقم دی کہ اس سے مقدس اوراق کے باکسز بنواکرلگوائیں کیااس رقم کواوراق مقدسہ کے اجیروں کوبطوراجارہ دے سکتے ہیں ؟ (7)کیااوراق مقدسہ کومشین کی مددسے ریزہ ریزہ کرکے پانی میں بہایاجاسکتاہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نابالغ بچہ اگر عمرے پر جائے تو وہ اِحرام کی نیت کیسے کرے اور کیا وہ اِحرام میں سِلے ہوئے کپڑے پہن سکتا ہے؟سائلہ:بنتِ افضل(میر پور خاص)