
شوہر کا زکوٰۃ لے کر اپنی بیوی کی زکوٰۃ ادا کرنا
سوال: ایک شخص خود شرعی فقیر اور مقروض ہے۔ کچھ سالوں پہلے اس کی بیوی پر زکوۃ دینا لازم تھی۔ کسی وجوہات یا کم علمی کی وجہ سے وہ دے نہ سکی۔ اب کیا اس کے شوہر کو کوئی زکوٰۃ دے اور وہ زکوٰۃ لے کر مالک ہونے کے بعد اپنی بیوی کو وہ رقم دے کہ تم اس سے اپنی سابقہ سالوں کی زکوۃ ادا کردو تو یہ ٹھیک ہوگا؟ کیونکہ وہ خود شرعی فقیر ہے اور وہ شخص زکوٰۃ مانگتا بھی نہیں بلکہ نامناسب سمجھتا ہے کہ کوئی اسے زکوۃ دے، لیکن اگر کوئی دے دے، تو لے بھی لے گا۔ کیا اسے اگر کوئی زکوۃ دے ،تو یہ لے کر مالک بننے کے بعد بیوی کا وکیل یا کفیل ہونے کی حیثیت سے اس کی زکوۃ میں وہ رقم ادا کرسکتا ہے؟
کیا دورانِ سفر عورتوں کو بھی قصر نماز ادا کرنی ہوگی؟
سوال: عرض یہ ہےکہ شرعی سفر کی صورت میں اگر نماز کا وقت آجائے تو اسلامی بھائی قصر نماز پڑھتے ہیں تو کیا اسلامی بہنیں بھی قصر نماز پڑھیں گی یا پوری نماز ادا کریں گی؟
عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے، عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
سجدے میں جانے کے طریقہ سے متعلق تحقیق
سوال: سنن ابی داؤد میں حدیث ہے:” وعن أبي هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا سجد أحدكم فلا يبرك كما يبرك البعير وليضع يديه قبل ركبتيه“ رواه أبو داود“ ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے، چاہیےکہ اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھے۔“ اس حدیث کو ابو داؤد نے روایت کیا۔ اس حدیث کے متعلق کیا حکم ہے؟
سفر میں ایک بیوی کے ساتھ دو راتیں گزاری، توکیا دوسری کے پاس بھی اتنی راتیں گزارنا ہوں گی؟
سوال: اگر کسی شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کو میکے چھوڑنے جائے جو کہ شرعی سفر بنتا ہو ،وہاں دو راتیں رکے، تو کیا دوسری بیوی کو اس کے بدلے راتیں دینی لازم ہوں گی؟
کیا باپ بیٹے دو سگی بہنوں سے نکاح کر سکتے ہیں ؟
جواب: شرعی مانع نہ ہوتوباپ اور بیٹا ہم زلف بن سکتے ہیں ،مثلا بیٹے کا جس عورت سے نکاح ہو رہا ہے وہ اس کی خالہ نہ ہو،یعنی وہ اس کی اپنی حقیقی یارضاعی ماں ...
کیا مسجد حرام کے علاوہ حدود حرم میں بھی نیکی و گناہ ایک لاکھ کے برابر ہے ؟
جواب: حکم ہے۔ خود نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بصراحت شہرِ مکہ میں ایک رمضان اور اُس کے روزوں کو ایک لاکھ رمضان کے مہینوں ...
جواب: حکم یہ ہوتاہےکہ اگرتحفہ کی واپسی کےموانع میں سےکوئی مانع نہ پایا جائے،توقاضی کے فیصلے یاباہمی رضامندی سےہی واپس لینے کااختیار ہوتاہے یعنی واپس لیں گے،...
دینی استاذ کو تحفہ دینا اور استاذ کا تحفہ وصول کرنا
جواب: شرعی خلاف ورزی نہ ہو،مثلاً اپنا کام نکلوانے یا دوسروں کی حق تلفی کے لئے تحفہ دینا، یہ رشوت ہے اوررشوت کا لین دین ناجائز ہے،یونہی ناجائز چیز تحفہ ...