
مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1714
تاریخ اجراء:18ذوالقعدۃالحرام1445ھ/27مئی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
عرض یہ ہےکہ شرعی سفر کی صورت میں اگر نماز کا وقت آجائے تو اسلامی بھائی قصر نماز پڑھتے ہیں تو کیا اسلامی بہنیں بھی قصر نماز پڑھیں گی یا پوری نماز ادا کریں گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اسلامی بھائیوں کی طرح اسلامی بہنیں بھی شرعی سفر کے دوران ظہر، عصر و عشاء کے فرضوں میں قصر کریں گی یعنی دو رکعت پڑھیں گی جبکہ فجر و مغرب کے فرض یونہی وتر کی مکمل رکعات پڑھیں گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم