
اللہ تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوران تقریریہ جملہ کہاہے:"ایساکتااللہ نے پالیا۔۔۔جیڈاوڈاکوئی چوہدری ہووے اوڈاوڈااس کتاپالیاہوندااے،اللہ ساریاں توں وڈاچوہدری اے،اس ساریاں توں وڈاکتابن کے رکھیااے،(یعنی ابلیس)" شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس مقررکایہ کہنا کیساہے اوراس کی بیعت ہوناکیساہے؟ سائل :تنویرالحسنین جلالی(درالعلوم منظراسلام،ضلع گجرات)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں ریح خارج کرنے کا کیا حکم ہے ؟ سائل:محمد شکیل ساجد (ساہیوال)
کیا مسجد کی چھت پر امام کے لیے مکان بنا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد تعمیر کر لینے کے بعد اس میں مسجد کی نیت کر لی گئی اور نمازیں ہونے لگ گئیں پھر کچھ عرصہ کے بعد مسجد کے چھت پر مسجد کے عموی چندے سے یعنی وہ چندہ جو مسجد کے نام پر عموما متولی کے قبضہ میں ہوتا ہے اس سےامام صاحب کے لئے فیملی رہائش تیار کی گئی تو ایسی صورت میں مسجد کی چھت پر امام کے لئے مکان بنانا اور امام صاحب کا اس میں رہائش رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)
امام کا مسجدکے محراب میں کھڑے ہو کر امامت کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (1)امام صاحب کا مسجد کے محراب میں کھڑےہوکرامامت کرواناکیساہے؟نیزاگرپاؤں محراب سے باہرہوں اورسجدہ محراب میں ہوتو کیا حکم ہے؟بعض اوقات مسجدمیں جمعہ یاعیدکے موقع پرجگہ کم پڑجاتی ہے اس موقع پرامام صاحب محراب میں کھڑے ہوسکتے ہیں یانہیں؟ (2)کیامحراب، مسجد میں داخل ہے ؟ سائل:محمدسرورعطاری (قصور)
”ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا“ کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے اپنے دوست بکر سے کہا:”یہ چیز تمہیں نہیں مل سکتی۔“ بکر نے جواب دیا:”اللہ چاہے گا تو مل جائے گی۔“ زید نے کہا:”ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا، کچھ کاموں میں بندوں کا بھی اختیار ہوتا ہے۔“ سوال یہ پوچھنا ہے کہ بکر کا یہ جواب کیسا ہے؟
بہنوں کا اپنا حصہ معاف کر نا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد نے تَرکہ میں ایک نصف مکان چھوڑا۔ہم دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ ہماری بہنوں نے تَرکہ میں اپنا حصّہ ہمیں معاف کر دیا ہے۔اس صورت میں ہماری بہنوں کا حصّہ ختم ہو گا یا نہیں؟(سائل : فیاض الرحمٰن،زم زم نگرحیدر آباد)
اسلامی بہن کا مُعَلِّمہ یا سُنّی عالِمہ کا ہاتھ چومنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اسلامی بہنیں اپنی مُعَلِّمہ یاکسی سُنّی عالِمہ اسلامی بہن یااپنے شوہرکی دَست بوسی کرسکتی ہیں یا نہیں؟(سائل:انس رضاعطاری،چوک فوارہ ،چشتیاں)
عورت کا اجنبی ڈاکٹر کے ساتھ خلوت اختیار کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے (U.k) میں عموماً اس طرح ہوتا ہے کہ خاتون اکیلی ڈاکٹر کے پاس جاتی ہے اور کئی مرتبہ ڈاکٹر اور عورت کے درمیان خَلْوَت (تنہائی) والی صورت پائی جاتی ہے تو اس طرح کی صورتِ حا ل میں کوئی عورت کسی مرد پیشہ وَر ڈاکٹر کے پاس جا سکتی ہے ؟
محفلِ میلاد کا چندہ بچ جائے تو کیا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں ہر سال محفلِ میلاد منعقد ہوتی ہے اس سال بھی منعقد ہوئی اس کے لئے چندہ کیا گیا جس میں سے کچھ رقم بچ گئی اب پوچھنا ہے کہ جو رقم بچ گئی ہے اس سے میلاد کے لئے برتن اور مسجد کی ضرورت کے لئے چیزیں مثلاً لاؤڈ اسپیکر، ساؤنڈ، دریاں وغیرہ خریدنا جائز ہے یا نہیں؟سائل: حافظ نصیر الدین(پنڈی گھیپ، اٹک)
کیا دف اور ذکر والی نعتیں پڑھنا اور سننا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دف والی نعتیں پڑھنا اور سننا کیسا ہے؟ نیز جن نعتوں میں پیچھے اللہ کا ذکر کیا جارہا ہو اس کا پڑھنا اور سننا جائز ہے یا نہیں؟سائل:زین العابدین(گلستان کالونی، راولپنڈی)