
دورانِ عدت ناک میں لونگ اور کانوں میں بالیاں پہننا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ تین طلاقوں کی عدت میں عورت کا ناک میں لونگ اور کانوں میں بالیاں پہننا کیسا ؟ سائل :محمد فیصل (صدر ، کراچی )
دورانِ عدت مدنی چینل دیکھنا کیسا
سوال: کیا عورت دورانِ عدت مدنی چینل دیکھ سکتی ہے؟
عدتِ وفات میں سفید کے علاوہ کپڑے پہننے اور کنگھی کرنے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان میں رائج ہے کہ عورت عدت وفات میں صرف سفید کپڑے پہنتی ہے، کیاواقعی عورت کے لیے صرف سفید کپڑے پہننے کا حکم ہے ؟نیز عدت میں کنگھی کرنا ، جائز ہے یا نہیں ؟
خلع کے بعد شوہر کو بغیرنکاح کیے فقط زبانی رجوع کا اختیار ہوتا ہے یا نہیں ؟
جواب: عدت کے اندر اور عدت کے بعد نئے نکاح کے ساتھ رجوع کر سکتا ہے ۔اسی پہلے والے شوہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرنے کے لیے عدت گزارنا شرط نہیں ۔ہاں البتہ اگر خل...
عورت کا عدت میں نئے کپڑے پہننا کیسا ؟
سوال: ہندہ خلع کی عدت میں ہے ، دورانِ عدت اس نے زینت کے طور پر نیا لباس پہنا۔دریافت طلب یہ امر ہے کہ کیا ہندہ عدت میں نیا لباس پہننے کی وجہ سے گنہگار ہوئی ؟
حیض بند ہونے کے بعد غسل سے پہلے قرآن مجید پڑھنا
سوال: ایک خاتون کو حیض آنا بند ہو گیا ہے لیکن اس نے ابھی تک غسل نہیں کیا تو کیا وہ خاتون بنا چھوئے، بنا ہاتھ لگائے قرآن پاک پڑھ سکتی ہے؟
عورت کے لیے کفارے کے روزے رکھنے کا مسئلہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک عورت نے چھ شوال سے کفارے کے روزے شروع کیے، ان روزوں کو رکھ رہی تھی کہ شوال کے مہینے ہی میں حیض آگیا، سات دن حیض رہا ،ان ایام میں روزے نہ رکھے، حیض ختم ہونے کے اگلے دن سے پھر روزے رکھنا شروع کردیئے، ذیقعدہ کے مہینےمیں بھی سات دن حیض کا خون آیا،ان ایام میں روزے نہ رکھے، ان ایام کے ختم ہوجانے کے بعد پھر سے روزے رکھنا شروع کردیئے، لیکن ابھی کفارے کے روزے مکمل نہ ہوئے تھے کہ ذی الحج کے وہ ایام شروع ہوگئے جن میں روزے رکھنا ممنوع ہے،ان ممنوع ایام میں روزے نہ رکھے ،ممنوع ایام کے بعد پھر سے روزے رکھے اور ساٹھ روزے مکمل کردیئے۔کیا اس عورت کا یہ کفارہ کافی ہے یا نئے سرے سے روزے رکھنے ہوں گے؟
حیض سے پاک ہونے پر غسل کرنے سے پہلے ہی ہم بستری کرنا کیسا؟
سوال: ہندہ حیض سے پورے دس دن پر پاک ہوئی لیکن غسل کرنے سے پہلے ہی شوہر نے اس کے ساتھ ہم بستری کرلی، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز تھا؟ نیز کیا اس صورت میں حیض اور ہم بستری دونوں کی نیت سے فقط ایک غسل کرلینا بھی کافی ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
کیا حاملہ عورت کو حیض کی عادت والے دنوں کی نمازیں معاف ہوتی ہیں ؟
سوال: عورت جب حاملہ ہو تو اب اس صورت میں حیض کا خون بند ہو جاتا ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ عورت کو جن ایام میں حیض آتا ہے ان کا اعتبار کرتے ہوئے دوران ِ حمل ہر ماہ ان ایام میں نمازیں چھوڑے گی یا اب خون بند ہونے کی وجہ سے پورا ماہ نمازیں پڑھنی ہوں گی؟
عدت کے دوران گھرکے کام کاج کرنا
سوال: کیا بیوہ عورت عدت کے ایام میں اپنے گھر کے کام کاج کرسکتی ہےجبکہ گھر میں کام کرنےکے لیے دیگر عورتیں بھی موجود ہیں ؟