جس شخص کی بیوی سیدہ ہو اسے زکوٰۃ دینا کیسا ؟
سوال: جس شخص کی بیوی سیدہ ہو کیا اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے جبکہ وہ مستحقِ زکوۃ بھی ہو؟ اگر زکوۃ دی جاسکتی ہے تو اس کی زکوۃ میں ظاہر ہے اس کی سیدہ بیوی بھی تصرف کرے گی؟ اس کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟
دن کے نوافل میں امام قراءت بلند آواز سے کرےگا یا آہستہ؟
جواب: فرض اداہوجاتا ہے۔اور وہ مقدار کم از کم چھ حروف پر مشتمل دو کلمے ہیں جیسے”ثُمَّ نَظَرَ “تو جس طرح چھ حروف سے کم مقدار میں قرآن پڑھ لینے سے فرض قراءت اد...
فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور سجدہ بھی کرلے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے نمازِ فجر کی تین رکعتیں ادا کرلی ہیں، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ نماز توڑ دے، کیونکہ فجر کے فرض پڑھنے کے بعد نوافل پڑھنا مکروہ ہیں یاپھر ایک اور رکعت ملا کر چار پوری کرلے،اگر ایک رکعت اور ملاتا ہے، تو یہ چار رکعت ہو جائیں گی اور فجر کے بعد تو نفل نہیں پڑھے جاتے ،اس بارے میں کیا کیا جائے؟
2010 میں سونے پر زکوۃ لازم ہوئی لیکن ادا نہیں کی، تو اب کس ریٹ سے ادا کرے ؟
سوال: اگر کسی شخص کے پاس 2010 میں نصاب کے برابر سونا موجود تھا، لیکن اس نے زکوۃ ادا نہیں کی، بعد میں اس کو بیچ دیا، اب وہ اس سال کی زکوۃ ادا کرنا چاہتا ہے، تو سونے کی قیمت آج کے حساب سے لگائے گا یا 2010 کے حساب سے جب زکاۃ لازم ہوئی تھی؟
پرانے دور کے یادگاری سکوں پر زکوۃ کی تفصیل
سوال: کیا ہم پرانے زمانے کے سکے یعنی کوائن شوق کے طور پر خرید سکتے ہیں ؟ اگر خرید سکتے ہیں تو اس پر زکوۃ کا کیا حکم ہو گا؟ مثال کے طور پر اکبر بادشاہ کے دور کا ایک روپیہ کا چاندی کا سکہ 4000 روپے کا خریدا ، اس میں جتنے گرام چاندی ہے اس چاندی کی قیمت آج 1500 ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ اس سکے کی زکوۃ چاندی کی قیمت کے حساب سے دیں گے یا جتنے کا آج ہم نے خریدا ہے؟
شرعی مسافر نے دو کی بجائے ، چار رکعتیں پڑھ لیں ، تو اب نماز کا کیا حکم ہے ؟
سوال: شرعی مسافر نے قصداً یا سہواً دو کی جگہ چار رکعات فرض پڑھ لیں ،تو کیا حکم ہے؟ جبکہ دوسری رکعت پر قعدہ بھی کیا ہو۔
غسل کے بعد جسم پر جمےہوئے میل کا علم ہوا، تو پہلے والے غسل و نمازوں کا حکم
سوال: بعض دفعہ بغل یا جسم کے کسی اور حصہ پر جسم کے میل کی تہ جمی ہوئی ہوتی ہے ، انسان کی توجہ نہیں جاتی ، اس کو ہٹائے بغیر ہی وہ فرض غسل کرلیتا ہے ،اس کے بعد نمازیں وغیرہ بھی ادا کرتا رہتا ہے ،بعد میں اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جسم پر فلاں جگہ غسل سے پہلے سے ہی میل جما ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں اس کا پہلے کیا ہوا غسل ادا ہوا یا نہیں ؟ اس نے جو نمازیں پڑھیں ، وہ ادا ہوئیں یا نہیں ؟ نیز اب جب اس کو علم ہوگیا ہے ،تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
جوتے بیچنے والے کا زکوٰۃ کی مد میں جوتے دینے کا حکم
سوال: میری ایک جوتوں کی دکان ہے، میری جتنی زکوۃ بنتی ہے، کیااس کی رقم کا حساب کر کے اس کے بدلے میں جوتے مستحق افراد میں زکوۃ کی نیت سےتقسیم کر سکتا ہوں؟ اگر کرسکتاہوں، تو اس کی کیا قیمت لگا سکتا ہوں وہ قیمت لگانی ہوگی جو ہول سیل پر دکان کے لئے خریدا گیا ہے یا پروفٹ لگا کر؟ جبکہ پرافٹ فکس نہیں ہوتا، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
اعوان کے پاس شجرۂ نسب نہ ہو، تو وہ زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص اعوان ہے، لیکن اس کے پاس اپنا شجرہ نسب نہیں ، تو کیا ایسا شخص زکوۃ لے سکتا ہے؟
شادی میں دیے جانے والے نیوتا کا حکم
جواب: فرض ہے اور اس صورت میں جس نے بغیر کسی عذرِ شرعی کے وہ رقم واپس نہیں کی، اس سے ناراضگی کا اظہار کرنا اور اسے برا بھلا کہنا جائز و درست ہے۔ (2)جہاں براد...