
قرض واپس نہ ملنے پر کسی سے سفارش کروانا کیسا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں نے کسی کو قرض دیا ہو اور اس نے مقررہ وقت تک لوٹانے کا بھی کہا، لیکن کئی سال گزر گئے ہیں اس نے واپس نہیں کیا، اور وہ مالی اعتبار سے بھی ہم سے بہتر ہے، اب مجھے اس وقت ان پیسوں کی شدید حاجت ہے، تو کیا سفارش کے طور پر کسی ایسے بندے سے یہ بات کر سکتا ہوں کہ جس پر یقین ہے کہ وہ اس سے کہے گا تو وہ قرض لوٹادےگا، تو کیا اس بندے سے یہ بات کرسکتا ہوں؟