
مسجد کی طرف اپنے گھر کا پرنالہ نکالنا اور مسجد میں پانی گرانا کیسا؟
سوال: زید نے مسجد سے بالکل ہی متصل اپنا گھر بنایا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل چھت پر موجود پرنالے پر ایک بڑا پائپ لگا کر اُس پائپ کا رخ مسجد کے احاطے کی طرف کردیا ہے۔ اس پائپ سے بارش کا پانی، یونہی ٹینکی بھرجانے کی صورت میں آنے والا پانی مسجد کے احاطے میں پریشر کے ساتھ گرتا ہے، جس سے مسجد کے فرش کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چونکہ یہ پائپ مسجد کی محراب کے بالکل سامنے ہی لگایا گیا ہے تو اس سے گرنے والے پانی کی چھینٹوں سے مسجد کی دیوار اور محراب کا دروازہ بھی آلودہ ہوجاتا ہے، اور اگر کبھی محراب کا دروازہ کھلا ہو تو پانی کی چھینٹوں سے محرابِ مسجدکا فرش بھی کافی آلودہ ہوجاتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا کہ کیا مسجد انتظامیہ کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ زید کے اس پرنالے کو بند کروائے؟
کیا قیامت کے دن بیٹے کا حساب والدین کو دینا ہوگا ؟
سوال: کیا بیٹے کا حساب بروز قیامت والدین کو دینا ہو گا؟
عورت کا مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا رہائش گاہ میں؟
سوال: خواتين حج و عمره کے لیے جاتی ہیں،تو خواتین کا مکہ میں مسجد حرام میں نماز پڑھنا بہتر ہے یا ہوٹل میں بہتر ہے؟نیز مسجد حرام کے قریب ہوٹل میں نماز پڑھنے سے ایک نیکی کا ایک لاکھ نیکیوں کے برابر ثواب ملے گا یا نہیں؟
اپنے دیور، اس کے بیٹے اور اپنے نابالغ بچہ کے ساتھ حج پر جانے کا حکم
سوال: ایک بیوہ عورت ہے، ان کے سسر انہیں حج پر بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن بیوہ عورت کے ساتھ کوئی بالغ محرم نہیں بلکہ ان کے مرحوم شوہر کے بھائی، شوہر کا بھتیجا اور اس بیوہ عورت کا چار سال کا نابالغ بیٹا ہے جو ساتھ حج پر جانا چاہتے ہیں، کیا وہ عورت اپنے نابالغ بچے اور شوہر کے بھائی اور شوہر کےبھتیجے کے ساتھ حج پر جاسکتی ہیں ؟
سوال: شب قدر یا کوئی سی خاص رات یا پروگرام ہوتا ہے، توکئی لوگ اچھے کپڑے پہن کر مساجد میں فوٹو شوٹنگ کرتے ہیں، انہیں امام صاحب منع بھی نہیں کرتے،تو کیا ان کا فوٹو شوٹنگ کرنا درست ہے؟
سوال: زید اپنے والدبکر کے گھر اپنے والد اور بیوی بچوں کے ساتھ رہتاہے،بکرسردیوں کے موسم میں سندھ چلاجاتاہے، جبکہ زید اپنے بیوی بچوں کے ساتھ بلوچستان ہی میں رہتاہے۔ اب معلوم یہ کرناہے کہ جب زید اپنے والد بکرکے پاس جائے گا،تو مقیم ہوگایامسافر؟
روزہ کی حالت میں نا محرم لڑکی کو بوسہ دینا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی لڑکا روزہ کی حالت میں کسی نا محرم لڑکی کو بوسہ دے تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا؟
رضاعی خالہ زاد بہن سے پردہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: جمیلہ اور بکر دونوں میاں بیوی ہیں اور بےاولاد تھے، ان دونوں نے زید کو گود لیا۔ زید کو جمیلہ کی بہن نے دودھ پلاکر رضاعت کا رشتہ قائم کیا۔ کچھ سالوں کے بعد جمیلہ اور بکر کی اپنی بیٹی زینب بھی پیدا ہوگئی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بالغ ہونے کے بعد زید اور زینب کے درمیان پردے کا کیا معاملہ ہو گا؟
حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں ؟
سوال: میں اور میری زوجہ پاکستان سے حج کے لیے جارہےہیں،ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہمیں پاکستان میں عید کی قربانی کرنا ہوگی؟یا عید کی قربانی ہم سے معاف ہوجائے گی؟
والد اپنے نابالغ بیٹے کا سونا قرض لے سکتا ہے ؟
سوال: ایک نابالغ بچے کی مِلک میں کچھ سونا ہے، جو اس کے والد کے پاس رکھا ہوا ہے۔ اب کیا اس بچے کا والد اس سونے کو اپنے کسی ذاتی کام میں اس نیت سے خرچ کر سکتا ہے کہ اس بچے کے بالغ ہونے کے بعد اتنا ہی سونا اسے لوٹا دے گا؟