
دوسری رکعت میں کچھ سورتیں چھوڑ کر قراءت کرنا
سوال: قضا نماز کی پہلی رکعت میں سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی تو یوں نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
امام کو غلط لقمہ دینے والے مقتدی کی نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب جب تیسری رکعت مکمل کر کے چوتھی کے لیے کھڑے ہو رہے تھے، تو ایک مقتدی نے اس تیسری رکعت کو چوتھی سمجھ کر لقمہ دیا۔ لیکن امام صاحب نے لقمہ نہیں لیا۔ بلکہ چوتھی کے لیے کھڑے ہو گئے۔ رہنمائی فرمائیں کہ اس مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟
نماز کے دوران نفلی روزے کی نیت کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے نمازکی حالت میں آج کےنفلی روزے کی نیت کر لی ،تو کیا یہ روزے کی نیت درست ہوگی ؟جبکہ اس سے پہلے روزے کے منافی کوئی عمل یعنی کھایا،پیاوغیرہ نہ ہو۔
شوہر کی 15 دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو اور بیوی کی کم، تو بیوی قصرکرے گی یا نہیں ؟
سوال: اگر میاں بیوی دونوں ایک ساتھ پانچ سو(500) کلو میٹر دور کسی جگہ پر سفر کرکے جائیں،اور وہاں شوہر مقیم ہوجائے ،جبکہ بیوی وہاں صرف پانچ دن کے لیے گئی ہو، تو ایسی صورت میں بیوی کے لیےنمازوں میں قصر کرنے اور نہ کرنے سے متعلق کیا حکم ہوگا؟کیا بیوی مقیم نہ ہونے کی وجہ سے قصر نماز ادا کرے گی،یا پھر شوہر کی اتباع میں پوری نماز پڑھے گی ؟
مسبوق اگر دونوں طرف سلام پھیر دے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص امام صاحب کے ایک رکعت پڑھا نے کے بعد جماعت میں شامل ہوا،جب امام صاحب نے سلام پھیرا، تواس مسبوق مقتدی نے امام کے ساتھ بھول کردونوں طرف سلام پھیردیا اورسلام کے بعد آیۃ الکرسی بھی پڑھ لی ، اس کے بعد اُسے یاد آیا کہ وہ تو مسبوق تھا اور اس کی تو ایک رکعت باقی تھی،اب اس صورت میں اس کیلئے کیا حکم شرع ہوگا؟
وتر کی تیسری رکعت میں قعدہ کرکے کھڑے ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگرکوئی وترکی تیسری رکعت پرقعدہ کرکےبھولےسےچوتھی رکعت کے لئےکھڑاہوجائےتواسے کیا کرناچاہئے؟
غیر محرم مردو عورت کا میل جول رکھنا کیسا ؟
جواب: پانچ شرائط کے ساتھ ملازمت(Job)کرنے کی اجازت دیتی ہے، اگر اِن پانچ شرائط میں سے ایک شرط بھی نہ پائی جائے، تو عورت کو نوکری کرنا ہرگز جائز نہیں۔ وہ شرائ...
دِہاڑی پر کام کرنا اور گھنٹے معین نہ کرنا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ منڈی میں صبح چار بجے سے لے کر گیارہ بجے تک کام ہوتا ہے۔زید نے نے اپنے مال کی بابت عمروسے کہا کہ میں تمہیں دیہاڑی پانچ سو روپے دوں گا،آپ میرا یہ مال بیچ دو۔ اب وہ مال بکے یانہ بکے یہ نفع و نقصان مالک(زید) کا ہی ہو گا،الغرض زید نے یہ نہیں کہا کہ چار سے دس یا چار سے گیارہ بجے تک مال بیچنا ہے،بلکہ صرف یہ کہا کہ تمہیں دیہاڑی پانچ سو روپے دوں گا اور آپ نے میرا یہ مال بیچنا ہے اور دیہاڑی کے بارے میں معروف یہی ہے کہ منڈی کا ٹائم چار بجے سے لے کر دس، گیارہ بجے تک ہوتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس اجارے میں گھنٹے وغیرہ متعین نہیں کیے کہ کب سے کب تک کا اجارہ ہے، تو اس طرح گھنٹے مقرر کیے بغیر اجارہ کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟
سنتِ غیر مؤکدہ پڑھتے ہوئے جماعت قائم ہو جائے ،تو حکم
جواب: رکعت میں ہی ہو اور جماعت قائم ہو جائے ،تو ضروری ہے کہ یہ شخص چار کی بجائے دو سنتیں پڑھ کر جماعت میں شامل ہو جائے ، کیونکہ سنت غیر مؤکدہ نفل کے حکم ...
بھولے سے تیسری رکعت پر سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی نے چاررکعت والی نماز میں بھولے سے تیسری رکعت پر سلام پھیر دیا، تو اب کیا کرے؟