
میت کو غسل و کفن دینے کے بعد کفن ناپاک ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص زخمی حالت میں انتقال کرگیا،غسلِ میت دیتے وقت کسی طرح زخم سے نکلنےوالاخون روک دیا گیا،غسل سے قبل خون بھی صاف کردیا ، پھرمسنون طریقہ کے مطابق میت کی تکفین بھی کردی،اس دوران خون نہیں نکلا ، کچھ دیر بعد تک بھی خون نہیں نکلا،لوگوں کو میت کا چہرہ دکھایاگیا پھر جب میت کو گھرسےجنازہ گاہ لے جایا گیا،جب نمازِ جنازہ پڑھی جانے لگی تومیت کے کفن پر نظر پڑی کہ زخم والے حصے کی طرف والاکفن خون سے لال ہوگیا ہے،اس پرکسی نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے لئے میت کا کفن بھی پاک ہونا ضروری ہے لہذا کفن پاک کیے بغیرنمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکتے ، مگر امام صاحب نے پھر بھی نمازِ جنازہ پڑھا دی اورمیت کی تدفین کردی گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں کفن کو پاک کرنا ضروری تھا یا نہیں؟نیز نمازِ جنازہ درست ہوئی یا نہیں؟
حلال جانور کے گردے کھانے کا حکم؟
سوال: حلال جانور جیسے بکری اور گائے وغیرہ کے گُردے کھانے کا کیا حکم ہے؟کہا جاتا ہے کہ گردے کے اندر ایک پیشاب کی نالی ہوتی ہے ، اگر اس کو الگ کر دیا جائے تو گردہ پاک ہو جاتا ہے ورنہ نہیں۔ کیا یہ واقعی پیشاب کی نالی ہوتی ہے ؟ اگر یہ پیشاب کی نالی ہے ، تو اسے الگ کیے بغیر اگر گردہ کھانے میں پکا دیا تو کیا حکم ہے؟
عالمِ دین کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونے کا ثبوت اَحادیث کی روشنی میں
سوال: عالم دین کی تعظیم کے لئے کھڑے ہونا، جائز و مستحب عمل ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا کسی حدیث پاک میں اس کا حکم موجود ہے؟اگر ہے تو وہ حدیث پاک کیا ہے؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔
طوطے کی قے (الٹی) پاک ہے یا ناپاک؟
سوال: ہمارے طوطے کو جب کوئی کھانے کی چیز دی جائے، توکبھی کبھی وہ کھانے کے کچھ دیر بعد الٹی کر دیتا ہے اور اس کی الٹی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ پنجرے کا نچلا حصہ بالکل گندہ کردیتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی الٹی پاک ہے یا ناپاک؟ اور اس صورت میں پنجرے کو کس طرح پاک کیا جائے؟
نذر و نیاز کی شرعی حیثیت اور منت و نذر کی اقسام
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ بزرگانِ دین کے لیے نذر ماننا کیسا ہے؟زید کہتا ہے کہ نذر، اللہ پاک کے لیے خاص ہے ، تو کیا غیر اللہ کی نذر نہیں مان سکتے ؟
وسیلہ کی شرعی حیثیت اور بزرگوں کے وسیلے سے دعا مانگنا کیسا؟
جواب: پاک صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی وجاہت کے توسل میں حرج نہیں دیکھتا، چاہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظاہری حیات کے ساتھ جلوہ فرما ہونے کے...
درہم یا اس سے زائد انسانی پیشاب جسم یا کپڑے پر لگے تونمازاورپاک کرنےکاحکم
سوال: ایک درہم یا اس سے کم مقدار میں انسان کا پیشاب جسم پر لگا ہو،تو نماز پڑھنے کے حوالہ سے کیا حکم ہے؟اور اتنی مقدار میں اگر پیشاب کپڑے کو لگ جائے،تو اسے پاک کیسے کیا جائے گا؟
فجر کے بعد مکروہ وقت میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا حکم
سوال: نماز فجر کا وقت ختم ہو جائےاور مکروہ وقت شروع ہوجائے، تو کیا اس وقت تلاوتِ قرآن پاک کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
تیز رفتار سے قرآن پاک پڑھنا کیسا ؟
سوال: قراء حضرات نے قراءت کے جو تین درجے (ترتیل ، تدویر ، حدر) مقرر کیے ہیں ، اس میں اگر کوئی آخری حد یعنی حدر سے بھی زیادہ تیزی سے قرآن پاک پڑھے ، تو اس کا کیا حکم ہے ؟
تراویح کے ختم قرآن پاک میں سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنا کیسا؟
سوال: تراویح کے دوران جب ختمِ قرآنِ پاک ہوتا ہے ، تو سورۂ اخلاص تین بار پڑھی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس طرح کرنا کیسا ہے ؟