
جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔
کیا کریم وغیرہ کے ذریعے رنگ گورا کرنا یا میک اپ کے ذریعے اصل چہرہ بدل دینا مثلہ ہے؟
جواب: وضاحت کرتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں:’’وقال ابن الانباری رحمه الله:۔۔ وهو تغيير تبقى الصورة معه قبيحة وهو من قولهم’’ مثّل فلان بفلان‘‘ اذا قبح صورته اما بق...
نمازمیں دانتوں سے کھانے کے ذرات منہ میں آجائیں تو کیا کریں ؟
جواب: حلق سے نیچے اُترنے کااندیشہ باقی رہے گا جو فسادِ نماز یا کم از کم کراہت ِ نماز کا سبب بنے گا۔یہ بھی یاد رہے!جہاں عملِ قلیل کے ذریعے نکالنے میں ہاتھ ...
کیا مرد کے لیے زخم پر مہندی لگانا حدیث سے ثابت ہے؟
جواب: وضاحت کرتے ہوئے سیدی اعلی حضرت فتاوی رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں:’’مرد کو ہتھیلی یاتلوے بلکہ صرف ناخنوں ہی میں مہندی لگانی حرام ہے کہ عورتوں سے تشبّہ ہ...
عبادات اور معاملات میں فاسد و باطل کا فرق
جواب: وضاحت کی کہ دراصل علامہ حصکفی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا صرف ”لاتفسد“ کہنے پر اکتفاء کرنا قہستانی کے رد کے طور پر تھا، کیونکہ ہمارے ائمہ احناف...
جواب: وضاحت باقیوں میں پہلی سے ارشاد فرمائی ہے ۔ لہذا نیت میں سب سے پہلی یا سب سے آخری سے دل یا زبان سے کہتے وقت کیا معنی مراد ہوگا ؟ یہ کم از کم نیت میں...
بیوٹی پارلر میں موجود میک اپ پر زکوٰۃ
جواب: وضاحت: جس چیز کا عین یااثر کام میں باقی رہتا ہے،اس پر فرضیتِ زکوۃ کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کام کے بدلے ملنے والی اجرت کا کچھ حصہ اس عین یا اس کے اثر کے ...
نماز کے دوران دانتوں میں پھنسی ہوئی چیز نگلنا
سوال: نماز سے پہلےاگر دانتوں میں بوٹی کا ریشہ ہو اور دوران نماز وہ ریشہ دانت سے نکل کر حلق سے نیچے اتر جائے یا کوئی شخص اسے اتار لے تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
روزے کی حالت میں ڈینٹسٹ سے دانتوں کی صفائی کروا نا
جواب: حلق سے نیچے اترنے کاخدشہ ہے ،اگرحلق سے نیچے خون اترگیاتو روزہ ٹوٹ جائے گا۔لہذاصفائی والاکام افطارکاوقت ہوجانے کے بعدکرواناچاہیے۔ بہار شریعت میں ہے...