مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-2592
تاریخ اجراء: 14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024ء
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
روزے کی حالت میں ڈینٹل ڈاکٹر سے دانتوں کی صفائی کروا سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
روزے کی حالت میں دانتوں کی صفائی نہیں کروانی چاہیے، کیونکہ اس دوران دانتوں سے کافی خون نکلتا ہے، تو حلق سے نیچے اترنے کاخدشہ ہے، اگرحلق سے نیچے خون اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔لہذا صفائی والا کام افطار کا وقت ہوجانے کے بعد کروانا چاہیے۔
بہار شریعت میں ہے: روزہ میں دانت اکھڑوایا اورخون نکل کر حلق سے نیچے اُترا، اگرچہ سوتے میں ایسا ہوا تو اس روزہ کی قضا واجب ہے۔ (بہار شریعت،ج 1،حصہ 5،ص 986،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم