رکوع میں سجدوں کی تسبیحات پڑھنا اور تسمیع و تحمید نہ کہنا
سوال: اگر رکوع میں رکوع کی تسبیح پڑھنے کے بجائے بے خیالی میں سجدہ کی تسبیح پڑھ دی اور پھر رکوع سے اٹھتے ہوئے تسمیع وتحمید بھی نہیں کہا اور تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں چلے گئے تو نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا سجدہ سہو سے نماز ہو جائےگی یا نماز کو لوٹانا ہوگا؟
کیا کھڑے کو پڑا پڑھنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز میں فرقنا بکم البحر کو فرقن بکم البحراسی طرح وٰ عدنا کو وٰعدن ،فانجینٰکم کو فانجینَکم پڑھے تو کیا اس کی نماز فاسد ہو جائے گی یا نہیں؟
سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول گئے اور رکوع میں یاد آیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟
جواب: نماز مکمل ہوجائے گی۔ رکوع میں یاد آجانے کے باوجود اگر نہ لوٹا ،تو جان بوجھ کر واجب چھوڑنے کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہوگی، یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہو...
حالتِ قیام میں الٹے ہاتھ سے خارش وغیرہ کرنے کا حکم
سوال: نماز کے رکن قیام میں الٹا ہاتھ اٹھا کر خارش کرنے یا استعمال کرنے سے نماز کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
مقتدی قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد قصداً درود پاک پڑھے تو کیا حکم ہے؟
سوال: قعدہ اولی میں مقتدی اگر قصداً تشہد کے بعد درود شریف پڑھتا ہے، تو کیا اس مقتدی کی نماز بھی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
امام نے پانچویں رکعت کو چوتھی سمجھا اور اسی میں قعدہ اخیرہ کر کے سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم
سوال: ایک امام صاحب عصر کی نماز میں تیسری رکعت کو دوسری رکعت سمجھ کر قعدہ اولیٰ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور پانچویں رکعت کو چوتھی رکعت سمجھ کر قعدہ اخیرہ گمان کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور سلام پھیرکر مکمل پانچ رکعت نماز پڑھادی،تو کیا اس طرح نماز ہو گئی یا نہیں؟
دورانِ نماز عورت کے بال یا چُٹیا باہر ہوں اور نماز کے بعد معلوم ہو، تو کیا حکم ہے؟
سوال: نماز پڑھتے ہوئے کسی عورت کی چُٹیا یا بال دوپٹے سے باہر ہوں اور نماز مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوا، تو اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نماز کی سنتوں کے دوران ناپاکی کے دن آگئے تونماز کا حکم ؟
سوال: یہ مسئلہ کتب فقہ میں مذکور ہے کہ نفل نماز کے دوران ماہواری آگئی، تو وہ نماز فاسد ہوگئی اور بعد میں پاکی کے ایام میں اس نفل نماز کی قضا کرنی ہوگی۔سوال یہ ہے کہ ان نفل نمازوں میں، سنتیں بھی شامل ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی،تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سوال: نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی، پھر یاد آنے پر سورت بھی پڑھ لی، تو کیا اس صورت میں سجدۂ سہو کرنا ہوگا یا نہیں؟
ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو قراءت میں ”ح“ کی بجائے ”ھ“ پڑھتا ہو
سوال: اگر کوئی امام قراءت کرتے ہوئے ”ح“کی بجائے ”ھ“پڑھے جیسےسورۃ الفاتحہ میں ”الحمد“ کے بجائے ”الھمد“ پڑھے، تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟