
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔
عورت کا اپنے بالوں کو مستقل طور پر سیدھا کروانا
سوال: کیا اسلامی بہن اپنے بالوں کو مستقل طور پر سیدھا کرواسکتی ہے اور کلر بھی کرواسکتی ہے؟ یہ سب کرنے کے بعد کیا نماز ہوجائےگی؟
چہرے کے مہاسے وضو کرتے ہوئے بہیں تو کیا کریں ؟
سوال: اگر کسی کے چہرے پر مہاسے ہوں اور جب وہ وضو کرتا ہے یا وضو کرنے سے پہلے صابن سے منہ دھوتا ہے ، تو مہاسوں سے خون یا دیگر رطوبتیں نکلتی ہیں ، اگر نماز کا وقت کم ہو ، تو اسے کیا کرنا چاہیے ؟
ربیع الاول کے موقع پرجلوس نکالنے اور پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
سوال: (1) بارہ ربیع الاول کے موقع پرمروجہ جلوس نکالنے کی شرعی حیثیت کیاہے؟(2) اورربیع الاول کے مہینے میں پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیاہے؟
جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح
سوال: آج کل سوشل میڈیا پہ ایک پوسٹ بہت زیادہ گردش کر رہی ہے،جس میں کئی کتبِ احادیث کے حوالہ سے یہ روایت بیان کی گئی ہے:حضرتِ ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’الغسل یوم الجمعۃ واجب علی کل محتلم‘‘ترجمہ:جمعہ کے دن ہر بالغ شخص پر غسل کرنا واجب ہے۔(بخاری شریف)لوگ اس کی وجہ سے کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس حدیث کے مطابق کیا واقعی جمعہ کے دن غسل کرنا واجب ہے؟
عورت کا آرٹیفشل(Artificial) پَلکیں لگانا کیسا ہے ؟
جواب: پر عورتوں کا لگانا جائز ہے۔لیکن وُضُو، غُسل کرنے کے لئے ان پلکوں کا اُتارنا ضروری ہوگا کیونکہ آرٹیفشل پلکیں گُوندوغیرہ سے لگانے کے بعد اَصلی پلکوں کے ...
کیا دوران وضو ایک موزے پر مسح اور دوسرے کو دھونا درست ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کی بائیں سائڈ پر فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی بائیں ٹانگ مفلوج ہو گئی ہے اب زیدفالج زدہ پاؤں پر موزہ پہنتا ہے جبکہ دوسرے پاؤں پر موزہ پہننے سے گرمی لگتی ہے تو اس پر موزہ نہیں پہنتا معلوم یہ کرنا ہے کہ کیاگرمی کے عذر کی وجہ سے یوں کر سکتا ہے کہ مفلوج پاؤں میں موزہ پہن کر اس پر مسح کر لیا کرے جبکہ دوسرا پاؤں دھو لیا کرے گا ؟ نوٹ : سائل کا بیان ہے کہ ڈاکٹر کی طرف سے مفلوج پاؤں کو دھونے کی ممانعت نہیں ہے اورپانی سے دھونا بھی تکلیف دے نہیں ہاں دھونے کے لئےاس پاؤں کو آگے پیچھے کرنے اور اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سائل :مطیع الرحمٰن(سمن آباد لاہور)
طائف سے احرام کے بغیر مکہ آنے اور وہاں سے عمرہ کیے بغیر پاکستان آنے کا حکم ؟
سوال: ہم عمرہ کے بعد طائف زیارات کے لیے گئےاور وہاں سے عمرہ کا اِحرام نہیں باندھا ،بلکہ یونہی مکہ مکرمہ واپس آکر وطن واپسی کی تیاری کر کے اپنے ملک پاکستان میں آگئے،تو کیا ایسی صورت میں ہم پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوگا،بہت سےلوگ یونہی وطن واپسی کے آخری دِنوں میں طائف زیارات کے لیے جاتے ہیں اور مکہ شریف واپس آکر عمرہ وغیرہ کیے بغیر ہی وطن واپس آجاتے ہیں ،ایسی صورت میں کیا شرعی احکام ہوتے ہیں؟رہنمائی کر دیجیے۔
صلیب والا لاکٹ بنانا ،بیچنا اور تشہیر کرنے کا کیاحکم ہے ؟
سوال: ایک مسلمان خاتون کسی جیولری شاپ کی ایجنٹ ہیں اور اس کا کام پروڈکٹ کی تشہیر کرنا ہے، اس کے پاس ایک Brochure (اشتہاری مواد پر مشتمل پمفلٹ یا کتابچہ ) آیا تھا، جس میں صلیب والے لاکٹ بھی تھے، جس کی اس نے دو عیسائی عورتوں کے سامنے تشہیر کی۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس مسلمان خاتون کےمیں بارے کیا حکمِ شرع ہو گا؟
جسم میں چھوٹے پھوڑے پھنسیاں ختم کرنے سے وضو کا حکم
سوال: جسم پر جو چھوٹے چھوٹے پھوڑے پھنسیاں نکلیں تو انہیں ختم کرنے سے کیا وضو ٹوٹ جائے گا اور کیا اس جگہ تو دھونا لازمی ہوگا اور اگر ان کے اندر کی پیپ کپڑے پر لگے، تو کیا اسے بھی دھونا پڑے گا؟