
رکوع اور سجدے میں قرآن کی آیت پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہارِ شریعت میں سجدۂ سہو کے بیان میں لکھا ہے:”رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا ، تو سجدہ واجب ہے“لیکن اس میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنا سجدہ سہو واجب کرتا ہے، میں نے بھی دیگر کتبِ فقہ میں تلاش کیا ،لیکن مقدار کی وضاحت نہیں ملی، اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیجیے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا۔
قبرستان میں صدقے کا گوشت پھینکنا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ بعض افرادصدقہ دینےکےلیےگوشت قبرستان میں پھینک دیتےہیں،جہاں یہ گل سڑجاتا ہے،شرعی رہنمائی فرمادیں کہ ایساکرناکیسا؟
سجدے میں جانے سے منہ میں خون آتا ہو، تو نماز کیسے پڑھے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گلے میں انفیکشن ہے،جس کی وجہ سے باقاعدہ سجدہ کرنے سے خون بہہ کر منہ میں آ جاتا ہے اور سجدہ نہ کرنے سے خون منہ میں نہیں آتا ۔ اس صورت میں میرے لیے نماز میں باقاعدہ سجدہ کرنے یا اشارے سے سجدہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے ؟
کونسے ناموں کے شروع میں عبد لگانا ضروری ہوتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اگر کسی انسان کانام اسماءِ الٰہیہ ( اللہ تعالیٰ کے ناموں )میں سےرکھا جائے ،تو کن ناموں کے شروع میں لفظ عبد لگانا ضروری ہوتا ہے اور کن میں ضروری نہیں ہوتا ؟ سائل :محمد عمر (صدر ، کراچی )
دھوبی کو دھونے والے کپڑوں سے پیسے ملیں ، تو کیا حکم ہے
جواب: كان غنيا لا يجوز ان ينتفع بها عندنا “ ترجمہ : جب لقطے کی تشہیر کی اور اس کامالک اس تشہیر کی مدت میں نہیں آیا تو لقطہ اٹھانے والے کو اختیار ہے ۔ چاہے ا...
فلاں کام کروں تو زنا کروں کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی بندہ قسم اٹھائے کہ "اگر میں نے یہ کام کیا تو اپنی بیٹی سے زنا کیا۔" پھر اس کے بعد قسم توڑ دے اور توڑنے سے پہلے بول دے کہ میں یہ قسم توڑتا ہوں، اس کا میں کفارہ ادا کروں گا۔ تو اس کے اوپر کیا لاگو ہوگا؟
کیا رمضان کی مبارک باد دینے سے جنت واجب ہو جاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آمدِ رمضان کے متعلق یہ روایت بیان کی جا رہی ہے کہ جس نے سب سے پہلے کسی کو رمضان کی مبارک باد دی، اس پر جنت واجب ہو جائے گی۔ کیا ایسی کوئی روایت موجود ہے؟ اور کیا اسے شیئر کر سکتے ہیں؟
جی پی فنڈ والی رقم کی وجہ سے حج فرض ہوگا یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کو کمپنی کی طرف سے جی پی فنڈ کی مد میں رقم ملی ہے ، جو اُس کی تنخواہ سے ہی کاٹی گئی تھی اور وہ حج کے اخراجات کے برابر ہے ، تو کیا اس شخص پر حج فرض ہوگا ؟ اصل رقم حج کے اخراجات کے برابر ہو ، تو کیا حکم ہے اور سود والی رقم کے ساتھ مل کر حج کے اخراجات کے برابر ہو ، تو کیا حکم ہے ؟ نیز اگر سود والی رقم کے ساتھ حج کر لیا ، تو فرض ادا ہوگیا یا دوبارہ کرنا پڑے گا ؟ سائل:خرم عطاری (ٹیکسلا ، راولپنڈی )
چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا اور ایسے شخص کی امامت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مرد کے لیے چاندی کی دو انگوٹھیاں پہننا کیسا ہے ؟ نیز چاندی کی ہی دو انگوٹھیاں پہننے والے شخص کو امام بنانا ، اس کا نماز پڑھانا کیسا ؟ اگر جائز نہیں ہے ، تو اگر اس کے پیچھے نماز پڑھ لی ہو ، ا س کے متعلق کیا شرعی حکم ہے ؟
ملازم کو نماز پڑھنے کے لیے کتنے ٹائم کی چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کپڑے کی دکان پر وقت کا اجیر ہے ۔ مالک پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازم کوفرض نماز کے لیے چھٹی دے ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کتنے ٹائم کے لیے چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟ یعنی نماز میں اگر اوسطاً 15 ،20 منٹ لگتے ہوں اور وہ ملازم دعائے ثانی ہوجانے کے بھی 15 سے 20 منٹ بعد آتا ہو اور 40 ، 50 پچاس منٹ لگاتا ہو ، تو کیا ایسا کرنا اُس کے لیے جائز ہے ؟