
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
جواب: امامہ رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں:’’ان النبی صلى اللہ عليه وسلم كان يصليهما بعد الوتر وهو جالس يقرأ فيهما:اذا زلزلت الارض وقل يا ايها الكافرون...
جہری نماز میں سورہ فاتحہ کی کچھ آیات آہستہ پڑھ کر پھر بلند آواز سے پڑھنے سے نماز کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر فجر کی نمازمیں امام صاحب نے بھول کر سورہ فاتحہ کی ایک آیت آہستہ پڑھ لی پھریادآنے پر اس آیت کوجہرسے دوبارہ پڑھاتوکیا سجدہ سہولازم ہوگا؟اسی طرح اگرسورہ فاتحہ کی دویاتین آیات آہستہ پڑھنے کے بعددوبارہ سے جہر کے ساتھ پڑھ لیں تو سجدہ سہو کرناہوگایانہیں ؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟
حیض بند ہونے کے بعد غسل سے پہلے قرآن مجید پڑھنا
جواب: امام اہلسنت، الشاہ امام احمد رضا خان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "تمام کتب میں آیات ثنا کو مطلق چھوڑا اور اس میں ایک قید ضروری ہے کہ ضروری یعنی بدیہی ہونے ک...
پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟
سوال: ایک امام صاحب پائنچوں سے شلوار فولڈ کر کے نماز پڑھاتے ہیں۔ ہم نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ وہ جواباً کہتے ہیں کہ دین میں اتنی سختی نہیں ہے اور اب تک اِسی انداز میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نماز میں کپڑا پائنچوں سے فولڈ کرنے کے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ کیا اسلام اِس کی اجازت دیتا ہے یا ممنوع ہے؟
ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو قراءت میں ”ح“ کی بجائے ”ھ“ پڑھتا ہو
سوال: اگر کوئی امام قراءت کرتے ہوئے ”ح“کی بجائے ”ھ“پڑھے جیسےسورۃ الفاتحہ میں ”الحمد“ کے بجائے ”الھمد“ پڑھے، تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟
فرض نماز میں امام قعدہ اخیرہ کے بعد بھول کر کھڑا ہو جائے تو مقتدی کیا کریں؟
سوال: فرضوں کی آخری رکعت میں امام تشہد مکمل کرنے کے بعد بھول کر کھڑاہو جائے تو امام کے لیے کیا حکم ہے ؟ایسی صورت میں مقتدی کے لیے کیا حکم ہوگا،کیا مقتدی اس عمل میں بھی پیروی کریں گے؟اور اگر کوئی تنہا نماز پڑھ رہاہے تو کیا حکم ہوگا؟ سائل:محمد عمار (علی پور،مظفر گڑھ)
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل دھوکے سے بیچ دیا تو واپسی کا حکم؟
جواب: امام قدور ی نے اپنی کتاب میں فرمایا کہ ہر وہ چیز جو عادت ِ تجار میں ثمن میں کمی کا سبب ہو ،تو وہ عیب ہے اور شیخ الاسلام خواہر زادہ نے بیان کیا کہ ہر ...
بلند آوازسے تکبیر کہنے کے لیے لقمہ دینا
سوال: ظہر کی نماز میں امام صاحب نے تکبیر رکوع بلندآوازسےنہیں کہی اور امام صاحب رکوع میں چلے گئے اور مقتدی کھڑے رہے، 3 بار سبحان اللہ کہنےکی مقداربرابر وقت گزر جانے کے بعد لقمہ دیا گیا پھر امام صاحب نے لقمہ دینے کی وجہ سے رکوع ہی میں بلندآوازسےاللہ اکبر کہا، تب سب رکوع میں گئےاور آخر میں امام صاحب نے سجدہ سہو کیاتو کیا نماز ہو گئ یا اعادہ کرے ؟
امام کی غیبت کرنے والے کا اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا
سوال: ایک شخص مسجد کے امام صاحب کی غیبت کرتا ہے، تواس غیبت کرنے والے شخص کی ان امام صاحب کی اقتداء میں نماز ہوگی یا نہیں کہ وہ کیسے اس کے پیچھے نمازپڑھ رہا ہے حالانکہ وہ اس کی غیبت کرتا پھرتا ہے؟