
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
جواب: لوگ تھے لیکن کہیں نہیں کہ کسی صحابی رضی اللہ تعالی عنہ نے ان کی آسانی کے لیے قرآن پاک کےرسم میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی کی ہو،اسی کے مطابق بعدمیں آنے و...
نام رسالت یا گنبد خضریٰ والا کیک کاٹنا کیسا؟
سوال: ربیع الاول شریف میں کئی لوگ جشنِ عیدمیلادالنبی کے موقع پر کیک (cake) کاٹتے ہیں تو اس کیک پر نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نام مبارک ، گنبدِ خضریٰ شریف یا کعبہ شریف کا نقشہ بنا ہوتا ہے ، اس کو چھری وغیرہ سے کاٹا جاتا ہے ، کیا اس طرح کرنا درست ہے؟
پاک پانی میں ناپاک پانی مل جائے، تو اسے بیچنا کیسا؟
سوال: زید واٹر سپلائی کے ادارے میں کام کرتا ہے، ایک جگہ پانی جمع کرنے کا ایک بڑا تالاب ہے، جس کے قریب ہی ناپاک و گندہ پانی بھی جمع ہوتا ہے، جو کہ تالاب کے پانی میں مل جایا کرتا ہے، جس سے اس پانی کا رنگ بھی تبدیل ہو جاتا ہے، البتہ بو نہیں ہوتی، کیونکہ تالاب کا پانی بہت زیادہ ہے، لوگ اس پانی کو پینے کے لیے خریدتے ہیں، کیا اس پانی کو لوگوں کے لیے سپلائی کرنا درست ہے؟
مزار کے سامنے سجدہ کی حالت بنا کردعا مانگنا کیسا ؟
سوال: بعض لوگ مزار کی جانب رُخ کر کے سجدہ کرتے ہیں، مگر اُن کی ہیئت یہ ہوتی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دعا کی طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں سامنے کر کے اُس پر اپنی پیشانی اور چہرہ رکھتے ہیں، یعنی براہِ راست پیشانی زمین پر نہیں رکھتے، بلکہ زمین اور اپنی پیشانی کے مابین اپنی ہتھیلیاں لے آتے ہیں اور اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اِس حالت میں دیکھنے والا شخص یہی سمجھتا ہے کہ معاذاللہ یوں جھکا ہوا شخص سجدہ کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مزارات کے رُوبرو ایسا انداز اختیار کرنا کیسا ہے؟
غسل کے حوالے سے ایک اہم مسئلہ
جواب: لوگ اس معاملےمیں غفلت سے کام لیتےہیں ۔ ردالمحتارمیں ہےکہ ”ویجب عندھما فیما اذا شک فی الاولیین(المنی والمذی )اوفی الطرفین (المنی والودی ) او فی...
ہاتھ میں قرآن پاک لیے، زمین پر بیٹھنے والوں کے پاس ، بیڈ پر بیٹھنا کیسا ہے؟
سوال: کسی جگہ قرآن خوانی کے دوران کچھ لوگوں کو بیڈ پر اور کچھ کوبیڈکے قریب ہی زمین پر بٹھایا گیا اور زمین پر بیٹھے ہوئے لوگ ہاتھ میں قرآن پاک پکڑ کر تلاوت کر رہے تھے، تو دوسراچے لوگوں کا یوں اوپر بیڈ پر بیٹھنا کیسا ہے؟
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
جشن ولادت میں ڈھول باجے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1)میلاد شریف کے جلوس میں بینڈ باجا ، ڈھول وغیرہ بجانا شرعاً کیسا ہے ؟ اگر کسی جگہ پر میلاد شریف کے جلوس میں ڈھول بجایا جاتا ہو اور ان کو منع کرنے پر وہ لوگ کہیں کہ میلاد شریف کی خوشی میں ڈھول بجانا ، جائز ہے ، ان کا یہ قول کس حد تک درست ہے ؟ (2)میلادشریف کی محافل میں آتشبازی کااستعمال شرعاًجائزہے یاناجائزہے؟
مشترکہ کاروبار میں ایک پارٹنر کا پرسنل سامان پیچنا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دو شخص آپس میں پارٹنر ہیں ، ایک دکان پر بیٹھتا ہے ۔ اب جو گاہک دکان پر آتا ہے ، وہ مشترک ہی ہوتا ہے ، مگر دکان پر بیٹھنے والے پارٹنر کے کچھ جاننے والے لوگ اسے فون یا واٹس اپ پر سامان کا کہتے ہیں (جن کو دکان سے کوئی غرض نہیں ہوتی ، وہ اس شخص کو گھریلو طور پر جانتے ہیں )، تو یہ ان کے ساتھ پرسنل ڈیل کرتا ہے اور پھر اپنے پیسوں سے وہی سامان مارکیٹ سے لا کر اُن لوگوں کو دے دیتا ہے ، مالِ شرکت سے کچھ بھی نہیں دیتا ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ اِس پارٹنر کا اس طرح کرنا کیسا ہے اور اس نفع کا کیا حکم ہے ؟ نوٹ ! دونوں کا مشترکہ کام سونے کا ہے اوراسی طرح کے لاکٹ ،سیٹ وغیرہ لوگ فون پر اس جاننے والے کوکہتے ہیں اور ایک پارٹنر باہر سے ہی اسے خرید کر بیچ دیتا ہے۔
کیا لیٹ کر نیند کے جھونکے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
جواب: لوگ جو باتیں کرتے ہوں ان میں سے اکثر باتوں پر یہ مطلع ہو۔ البتہ یہاں اونگھ ہے یا نہیں؟ اس میں خوب غور کرنے کی حاجت ہے کہ بسا اوقات انسان پر غفلت طا...