
ذہنی معذور کی پاکی ناپاکی کا شرعی حکم
جواب: عورت سے ساقط ہو جاتا ہے جب کہ پاس وہ نہ ہو جس سے ان کے لئے صحبت جائز ہے۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے :’’ (قوله: سقط أصلا) أي: بالماء والحجر. (قوله...
عورت اگر رجوع کے الفاظ کہہ دے تو کیا رجوع ہوجائے گا؟
سوال: طلاق رجعی کی عدت میں اگر عورت رجوع کے الفاظ کہہ لے، مثلاً عورت مرد سے کہے کہ "میں تم سے رجوع کرتی ہوں،" تو کیا اس صورت میں بھی رجوع ہوجائے گا ؟
بچہ پیدا ہونے کے بعد نفاس نہ آئے تو نماز و جماع وغیرہ کے متعلق احکام
جواب: عورت کو بچے کی پیدائش کے بعد بالکل خون نہ آئے ،تب بھی وہ حکماً نفاس والی شمار ہوگی اور اس پر بھی غسل کرنا لازم ہوگا۔لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جبکہ عور...
اپنے دیور، اس کے بیٹے اور اپنے نابالغ بچہ کے ساتھ حج پر جانے کا حکم
سوال: ایک بیوہ عورت ہے، ان کے سسر انہیں حج پر بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن بیوہ عورت کے ساتھ کوئی بالغ محرم نہیں بلکہ ان کے مرحوم شوہر کے بھائی، شوہر کا بھتیجا اور اس بیوہ عورت کا چار سال کا نابالغ بیٹا ہے جو ساتھ حج پر جانا چاہتے ہیں، کیا وہ عورت اپنے نابالغ بچے اور شوہر کے بھائی اور شوہر کےبھتیجے کے ساتھ حج پر جاسکتی ہیں ؟
عورت کا غیر محرم میت کا چہرہ دیکھنے کا حکم
سوال: کیا عورت مرے ہوئے اجنبی شخص کا چہرہ دیکھ سکتی ہے؟
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
سوال: عورتیں فل آستین کی موٹی میکسی پہن کر نماز پڑھ سکتی ہیں ؟ جبکہ اس کے اندر شلوار وغیرہ نہ پہنے ہوں، مگر وہ اتنی لمبی ہوتی ہے کہ ٹخنے چھپ جاتے ہیں۔ میکسی وہ لباس ہے جسے عموماً سوتے وقت پہنا جاتا ہے۔ نیز بعض علاقوں میں عورتیں اس لباس کو کام کاج اور صفائی کرتے وقت بھی پہنتی ہیں،تاکہ میل کچیل لگنا ہو تو اسی لباس میں لگے،دیگر اچھے کپڑے گندے نہ ہوں۔ نیز اس لباس میں معزز لوگوں کے سامنے آنا بھی پسند نہیں کرتیں، جبکہ بعض علاقوں میں عورتیں اسے عام لباسوں کی طرح ہی پہنتی ہیں اور اسے پہن کر معزز لوگوں کے سامنے اور گھر سے باہر بھی جاتی ہیں ۔
کیا رجعی طلاق عدت کے بعد تین طلاق میں بدل جاتی ہے ؟
سوال: (1) کیا عورت کو ایک طلاق ہوجانے کے بعد بھی ا س پر عدت لازم ہوتی ہے؟ جبکہ اولاد بھی موجود ہو اور طلاق واقع ہونے سے کافی عرصہ پہلے سے ہی عورت شوہر سے جھگڑ کر بذاتِ خود اپنے والدین کے گھر رہتی رہی ہو۔نیزاس صورت میں عورت نفقے کی حق دار ہوگی یا نہیں؟ (2) اگر عورت کو ایک رجعی طلاق دی جائے اور شوہر قولی یا فعلی رجوع نہ کرے اور طلاق کی عدت گزر جائے، تو کیا عدت گزر جانے سے ایک طلاق تین طلاقوں میں تبدیل ہوجاتی ہے یا ایک ہی شمار میں رہتی ہے؟
قربانی کے دنوں میں عقیقے کا ایک مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سنا ہے کہ بڑی عید پر عقیقہ کرنا چاہیں توساتھ میں عید کے دنوں میں ہونے والی قربانی بھی کرنی ہوگی، اگر وہ قربانی نہیں کی تو عقیقہ بھی ادا نہیں ہوگا۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟ وضاحت فرمادیں۔سائل:محمد منصور عطاری(چکوال ،پنجاب )
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق ہے یا دونوں کی نماز ایک جیسے ہی ہے؟ اگر فرق ہے تو احادیث مبارکہ میں اس کی وضاحت موجود ہے یا صرف فقہاء کرام کے اقوال سے ثابت ہے؟ سائل:کامران عطاری(کھوڑ، اٹک)
سوال: نمازی کے آگے سے گزرنے کا کیا حکم ہے؟ اور علماء یہ جو حکم بیان فرماتے ہیں کہ بڑی مسجد میں موضع سجود سے آگے سے گزر سکتے ہیں، تو اس میں موضع سجود سے اور بڑی مسجد سے کیا مراد ہے؟