
قرض خواہ ہ نہ مل رہا ہوتو کیا کرے؟
جواب: علم ہوتا ہے، آبائی علاقہ معلوم ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ ،آپ کوچاہیے کہ آپ حتی الامکان اصل مالک کو تلاش کریں ، وہ فوت ہوچکا ہویااس کاکوئی پتانہ چل رہاہو ...
مسجد کے واش روم کرائے یا ٹھیکے پر دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ہماری مسجد میں تین بیت الخلاء (واش رومز) ہیں، مسجد کےقریب میں مارکیٹ ہونے کی وجہ سے یہ بہت کثرت سے استعمال ہوتے ہیں، اب اہل محلہ اور کمیٹی کے افراد نے باہمی مشورہ سے طے کیا ہے کہ ہم ایک خاک روب (Sweeper) کو یہ واشرومز ٹھیکے پر دے دیتے ہیں، یہ Sweeper جماعت کے اوقات کے علاوہ واشرومز استعمال کرنےوالوں سے بیس روپے وصول کرے گا، یہ ساری آمدنی Sweeper کی ہوگی اور وہ اس ٹھیکے کے بدلے مسجدکو ہر مہینے 3000 روپے کی فکس رقم بطور ٹھیکہ اداکرے گا۔ اسی طرح کاسلسلہ ہمارے علاقےمیں موجوداہل سنت کی تین مساجدمیں چل رہاہے، ابھی تک ہماری مسجدمیں ایسا سلسلہ شروع نہیں ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام شروع کرنے سے پہلے شرعی رہنمائی لے لیں، کیا مذکورہ طریقہ کارکے مطابق مسجد کے واش رومز کو ٹھیکے پر دینا جائز ہے؟
ولید نام کا مطلب اور ولید نام رکھنا
جواب: علم و ادب،لاہور) محمدنام رکھنے کی فضیلت: کنز العمال میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”من ولد له مولود ذكر فسماه ...
کیا عورت شوہرکی اجازت کے بغیر بیعت کرسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بیعت ہونے کے لئے عورت کا شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں؟ سائل:جبران علی عطاری (ڈھوک کالا خان،راولپنڈی)
شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے بچوں میں سے کچھ کی شادی اپنی زندگی میں کر دے اور کچھ کی ابھی اس نے شادی نہ کی ہو کہ اس کا انتقال ہوجائے، تو جن بچوں کی باپ نے شادی نہیں کی تھی، وراثت تقسیم کرتے وقت وہ اپنے شادی شدہ بھائی، بالخصوص شادی شدہ بہن کو یہ کہتے ہیں کہ تم لوگوں کی شادی میں والد صاحب نے بہت خرچہ کر دیا تھا، تمہیں جہیز دے دیا تھا، وہی تمہارا حصہ تھا، لہٰذا اب وراثت میں تمہارا حصہ نہیں ہے، یا پہلے وہ خرچہ مائنس کر کے ہمیں دیاجائے، پھر وراثت تقسیم کی جائے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں باپ نے اپنی زندگی میں جن بچوں کی شادی کی تھی، ان کو حصہ ملے گا؟ اگر ملے گا تو پورا حصہ ملے گا یا شادی کا خرچہ مائنس کر کے باقی ملے گا؟
بچے کا نام نظیر رکھنا کیسا ہے؟
جواب: علم و ادب،لاہور) فیروز اللغات میں ہے"نظیر:مانند،مثل،نمونہ،مثال،تمثیل۔"(فیروز اللغات،ص 1433،فیروز سنز،لاہور) نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآل...
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مجھے اپنے قرض کی ادائیگی کیلئے پچاس لاکھ روپے کی حاجت تھی، تو میں نے اپنا مکان جو سیکٹر 11 ایف کراچی میں موجود تھا اور اس کی مالیت تقریبا ً 60 سے 65 لاکھ کی تھی، اپنے کزن کو ضرورت کی وجہ سے 55 لاکھ کا بیچ دیا اور اس میں یہ معاہدہ طے ہوا کہ میں آپ کو یہ 55 لاکھ دوبارہ دوں گا تو اس وقت آپ مجھے یہ مکان واپس کردینا، اس دوران آپ اس میں رہ سکتے ہو، اب اس بات کو تقریبا تین ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے۔ حال ہی میں کاروباری مسائل کے متعلق ایک آن لائن سیشن ہوا جس میں، میں نے شرکت کی، اس میں مجھے معلوم ہوا کہ یہ طریقہ شرعاً ناجائز ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا واقعی یہ ناجائز ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب: علم و ادب،لاہور) فیروز اللغات میں ہے ”رمز:آنکھوں، بھوؤں یا ہونٹوں کا اشارہ،راز،پوشیدہ بات۔۔الخ“(فیروز اللغات،ص 759،فیروز سنز،لاہور) محمدنام رکھ...
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اذان سے پہلے درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟ قرآن و حدیث سے دلائل کے ساتھ جواب عطا فرمائیں۔ نیز دور رسالت و دور صحابہ میں تو اذان سے پہلے درود شریف نہیں پڑھا جاتا تھا، مگر اب پڑھا جارہا ہے، تو کیا یہ بدعت نہیں ہوگا؟
ملازم کے لیٹ آنے پر جرمانہ لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شخص کے پاس پانچ گھنٹے کا ملازم ہے اور وہ اس وقت میں مالک(جس کا ملازم ہے،اس ) کے کہنے کے مطابق بچوں کو آن لائن قرآن پاک پڑھاتا ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زید وقتِ اجارہ میں سو جاتا ہے یا اجارہ ٹائم شروع ہوجانے کے بعد تاخیر سے آتا ہے،تو اس وجہ سے مالک زید سے جرمانہ وصول کرتا ہے۔سوال یہ ہے کہ مالک کا اس طرح زید سے جرمانہ وصول کرنا کیسا ؟ نوٹ:اجارہ ٹائم میں سونے یا لیٹ آنے کی وجہ سے جتنی کٹوتی بنتی ہے،اس سے ہٹ کر کچھ رقم بطورِ جرمانہ زید سے وصول کی جاتی ہے۔